پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نوجوان اداکارہ میرب علی کے ہاتھ سرجری ہوگئی۔
حال ہی میں اداکارہ کے ہاتھ کی سرجری ہوئی جس کے بارے میں میرب علی نے اپنی ویڈیو میں بتایا۔
میرب علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ کی سرجری کے حوالے سے مداحوں کا آگاہ کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے ایک ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی میں تکلیف ہوگئی ہے، انگلی کو سیدھا کرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیورولوجسٹ کو بھی دکھایا جنہوں نے تسلی بخش جواب دیا تاہم مسئلہ حل نہ ہونے پر ہڈی کے ڈاکٹر کو دکھایا گیا جنہوں سے سرجری کرنے کا کہا۔
ویڈیو کے آخر میں اداکارہ نے اپنی سرجری کے بعد ریکوری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔


























Leave a Reply