اگر آپ اسمارٹ فون میں گوگل میپس استعمال کرتے ہیں تو اس کا ایک نیا فیچر ضرور پسند آئے گا۔
گوگل میپس اسٹریٹ ویو کی 15 ویں سالگرہ کے موقع پر اس سروس کا ایک آئیکونک فیچر اب موبائل ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گزشتہ برسوں کی اسٹریٹ ویو تصاویر کو گوگل میپس کی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس میں یہ فیچر کافی عرصے سے دستیاب تھا مگر اب بیشتر افراد اسمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ گوگل کی جانب سے اس فیچر کو اب میپس کی موبائل ایپس کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پرانی اسٹریٹ ویو فوٹوز کو دیکھنے کے لیے آپ کو اسٹریٹ ویو امیج پر کلک کرکے سی مور ڈیٹس آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔
ایسا کرنے کے بعد آپ فون کے اندر دیکھ سکیں گے کہ آپ کا علاقہ یا دیگر مقامات 10 سال قبل کیسے نظر آتے تھے، مگر اس کا انحصار تصاویر کی دستیابی پر ہوگا۔
یہ فیچر کافی پرلطف ہے اور اردگرد کے مقامات کو پرانی شکل میں دیکھنا کافی دلچسپ محسوس ہوتا ہے۔


























Leave a Reply