Skip to content
  • Tuesday, 2 June 2026
  • 9:26 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • رات گئے تک جاگنے کی عادت کا نیا اثر دریافت

حالیہ پوسٹس

  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 17 دہشتگرد ہلاک
  • ابوظبی میں گھر اورکمرشل مقامات کےکرایوں میں اضافے پر پابندی لگادی گئی
  • کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جب تک عمران خان کا نیا پیغام نہیں آتا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا: سہیل آفریدی
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • رات گئے تک جاگنے کی عادت کا نیا اثر دریافت
Headline تازہ ترین

رات گئے تک جاگنے کی عادت کا نیا اثر دریافت

DAILY MITHAN Jun 2, 2026 0


رات گئے تک جاگنے کی عادت کا نیا اثر دریافت

ایک تحقیق میں اس بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو

لوگ سونے کے لیے اپنی مرضی کا وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں اور وہ رات گئے تک جاگنے یا جلد سو کر علی الصبح اٹھ سکتے ہیں۔

مگر کچھ افراد کے لیے رات گئے تک جاگنے کی عادت طرز زندگی کے معمولات کا حصہ بن جاتی ہے۔

اب طبی ماہرین نے اس کا ایک بڑا نقصان دریافت کیا ہے۔

درحقیقت رات گئے تک جاگنے والے افراد میں صبح جلد جاگنے والوں کے مقابلے میں دماغی امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

ایسے افراد میں ناقص دماغی صحت، تنہائی کے زیادہ احساس اور انزائٹی جیسے مسائل کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

بریگھم ینگ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد میں انزائٹی کی سطح نمایاں حد تک زیادہ ہوتی ہے جبکہ رات کو تنہائی کا احساس اس دماغی مرض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

اس تحقیق میں 442 افراد کو شامل کیا گیا تھا اور ان کی نیند کی عادات کی تفصیلات سوالنامے کے ذریعے حاصل کی گئی تھیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رات گئے تک جاگنے اور صبح دیر سے اٹھنے کے عادی افراد سماجی طور پر زیادہ گھلتے ملتے نہیں۔

محققین نے بتایا کہ رات گئے تک جاگنے کے عادی افراد اکثر ناقص دماغی صحت کو رپورٹ کرتے ہیں جبکہ ان میں رات کو تنہائی کا احساس بھی زیادہ ہوتا ہے جبکہ انزائٹی کی سطح بھی بڑھتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ دن اور رات کے وقت کا سماجی تجربہ دماغی صحت کے حوالے سے اہم ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنہائی کے مسئلے پر قابو پانے سے انزائٹی کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل سلیپ جے میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل مارچ 2025 میں جرنل PLOS One میں شائع تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد میں ڈپریشن کی علامات کا خطرہ صبح جلد جاگنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے محققین نے یونیورسٹی کے 546 طالبعلموں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جو آن لائن سوالناموں کے ذریعے جمع کیا گیا تھا۔

تحقیق کے دوران ان طالبعلموں سے نیند کی عادات، منفی خیالات کے غلبے، ڈپریشن اور انزائٹی کی سطح کے بارے میں تفصیلات حاصل کی گئیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد میں ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ایسا نیند کے ناقص معیار، دیر تک جاگنے کے دوران ناقص غذاؤں کے استعمال اور منفی خیالات کے غلبے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

تحقیق کسی حد تک محدود تھی کیونکہ اس میں وجہ ثابت نہیں کی جاسکی۔

اسی طرح جون 2024 میں امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ رات گئے تک جاگنے کے عادی افراد میں دماغی صحت کے مسائل سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر آپ دیر تک جاگنے کے عادی ہیں تو دماغی اور رویوں سے متعلق امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے، چاہے آپ 7 سے 8 گھنٹوں تک سونے کے عادی ہی کیوں نہ ہوں۔

اس تحقیق میں 74 ہزار کے قریب درمیانی عمر کے افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

ان میں سے 19 ہزار صبح جلد جاگنے کے عادی تھے، 6800 رات گئے تک جاگنا پسند کرتے تھے جبکہ باقی ان دونوں انتہاؤں کے درمیان کہیں موجود تھے۔

ان افراد کی نیند پر نظر رکھنے کے لیے 7 دن تک ایکٹیوٹی مانیٹر پہنائے گئے۔

ان کے سونے کے ترجیحی وقت کے اثرات کا موازنہ نیند کے دورانیے اور دماغی صحت سے کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دیر تک جاگنے کے عادی افراد میں دماغی امراض جیسے ڈپریشن اور انزائٹی سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

درحقیقت رات گئے تک جاگنے کے عادی افراد میں ڈپریشن یا انزائٹی کی تشخیص کا خطرہ صبح جلد جاگنے والوں کے مقابلے میں 20 سے 40 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رات کو جلد سونے اور صبح جلد جاگنے والے افراد کی دماغی صحت دیگر کے مقابلے میں بہترین ہوتی ہے، تاہم اگر وہ کسی وجہ سے دیر تک جاگنے پر مجبور ہو جائیں تو پھر ان کی دماغی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ دیر تک جاگنے کی عادت دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، مگر اس کی وجہ واضح نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر رات گئے تک جاگنے والے اکثر افراد تمباکو نوشی اور زیادہ کھانے کے عادی ہوتے ہیں جس سے جسم کے ساتھ دماغ بھی متاثر ہوتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 17 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی، 40 منٹ تک جاری رہی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا کے اے آئی سپورٹ چیٹ بوٹ نے ہیکرز کیلئے انسٹا گرام اکاؤنٹس کو ہیک کرنا بہت آسان بنا دیا
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
آپ بجٹ کیوں پاس کررہے ہیں؟ پہلے عمران خان سے ملاقات کرائیں، پختونخواکا بجٹ پاس کرنےکی بات پر علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
صرف پیپلزپارٹی ملک کے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا نے دنیا بھر میں کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کیلئے سخت پابندیوں کا اطلاق کر دیا
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
فٹبال ورلڈکپ 2026 کا فاتح کون ہوگا؟ ایک سپر کمپیوٹر کی پیشگوئی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
کوہستان کریشن اسکینڈل، نیب نے 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالےکر دیے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
لینڈ سلائیڈ کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر دیگر افراد کی زندگی بچانے والا شخص
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
معاہدے کی بنیاد پر بچے کا نان نفقہ ختم کرنے کی باپ کی اپیل خارج
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
طیارے کے ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران فوڈ ٹرے کو کیوں بند رکھا جاتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کرکٹ بورڈ کا چاچا کرکٹ کو خراج تحسین
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
کسی پر تنقیدکرکے نہیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں: نواز شریف
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
درجنوں مقدمات میں مطلوب منشیات فروش خاتون بیٹوں سمیت گرفتار
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کی جانب سے کروڑوں مچھروں کو کھلی فضا میں چھوڑنے کا منصوبہ کیوں بنایا گیا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگادی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جب تک عمران خان کا نیا پیغام نہیں آتا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026