Skip to content
  • Tuesday, 2 June 2026
  • 7:45 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • فٹبال ورلڈکپ 2026 کا فاتح کون ہوگا؟ ایک سپر کمپیوٹر کی پیشگوئی سامنے آگئی

حالیہ پوسٹس

  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی، 40 منٹ تک جاری رہی
  • میٹا کے اے آئی سپورٹ چیٹ بوٹ نے ہیکرز کیلئے انسٹا گرام اکاؤنٹس کو ہیک کرنا بہت آسان بنا دیا
  • آپ بجٹ کیوں پاس کررہے ہیں؟ پہلے عمران خان سے ملاقات کرائیں، پختونخواکا بجٹ پاس کرنےکی بات پر علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • روس کے کیف سمیت مختلف یوکرینی شہروں پر شدید حملے، 18 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
  • صرف پیپلزپارٹی ملک کے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری
Headline تازہ ترین

فٹبال ورلڈکپ 2026 کا فاتح کون ہوگا؟ ایک سپر کمپیوٹر کی پیشگوئی سامنے آگئی

DAILY MITHAN Jun 2, 2026 0


فٹبال ورلڈکپ 2026 کا فاتح کون ہوگا؟ ایک سپر کمپیوٹر کی پیشگوئی سامنے آگئی

فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 12 جون کو ہوگا / فوٹو بشکریہ فیفا

دنیائے کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ فیفا فٹبال ورلڈکپ کا آغاز 12 جون سے ہوگا۔

امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ پہلا فٹبال ورلڈکپ ہے جس میں 48 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں شریک 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ 4 ٹیموں پر مشتمل ہے جبکہ مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔

ہر گروپ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جائیں گی اور ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار راؤنڈ آف 32 کا آغاز ہوگا۔

متعدد بہترین ٹیمیں فٹبال کے سب سے بڑے انعام کا تعاقب کریں گی اور 2026 کے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے۔

زیادہ ٹیموں کے باعث کوئی بھی پیشگوئی کرنا مشکل ہوگیا ہے مگر پھر بھی اوپٹا سپر کمپیوٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ اس بار کونسی ٹیم ورلڈکپ ٹرافی جیت سکتی ہے۔

اوپٹا سپر کمپیوٹر بنیادی طور پر کوئی روایتی فزیکل کمپیوٹر نہیں بلکہ یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایسا ماڈل ہے جو کھیلوں کے ایونٹس کی پیشگوئیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ ماڈل ڈیٹا کی بنیاد پر کسی ٹورنامنٹ کو 10 ہزار سے زائد بار ڈیجیٹل طور پر سیمولیٹ کرتا ہے اور پھر پیشگوئی کرتا ہے کہ کسی ٹیم کے ٹورنامنٹ جیتنے، فائنل میں پہنچنے یا میچ میں کامیابی کے کتنے فیصد امکانات ہوتے ہیں۔

تو اس سپر کمپیوٹر نے 10 پزار سیمولیشنز کی بنیاد پر پیشگوئی کی ہے کہ 2026 کا فیفا ورلڈکپ اسپین جیت سکتا ہے۔

سپر کمپیوٹر کے مطابق ورلڈکپ اسپین کے نام رہنے کا امکان 16.1 فیصد ہے۔

اسپین کے بعد فرانس کو دوسرے، انگلینڈ کو تیسرے اور ارجنٹینا کو چوتھے نمبر پر ممکنہ فاتح قرار دیا گیا ہے۔

ان تمام ٹیموں کا ورلڈکپ جیتنے کا امکان 10 فیصد سے زیادہ قرار دیا گیا ہے۔

البتہ ڈیٹا سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ کسی ٹیم کے پہلی بار ورلڈکپ جیتنے کا امکان بہت کم ہے اور محض ایک تہائی سے زائد سیمولیشنز کے نتائج میں پہلی بار کسی ٹیم کے چیمپئن بننے کا امکان ظاہر کیا گیا۔

48 ٹیموں کے باعث سپر کمپیوٹر نے لاتعداد منظرنامے تیار کیے مگر تمام تر غیریقینی صورتحال کے باوجود ماڈل نے اسپین کو واضح طور پر فیورٹ قرار دیا۔

مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ واحد بڑی ٹیم ہے جس کے کوارٹر فائنل نہ پہنچنے کا امکان 52.1 فیصد ہے، مگر کوارٹر فائنل پر پہنچنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان 39 جبکہ فائنل میں پہنچنے کا امکان 25.6 فیصد ہے۔

فرانس کے ورلڈ کپ جیتنے کا امکان 13 فیصد، انگلینڈ کا 11.2 فیصد جبکہ ارجنٹینا کا 10.4 فیصد ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی، 40 منٹ تک جاری رہی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا کے اے آئی سپورٹ چیٹ بوٹ نے ہیکرز کیلئے انسٹا گرام اکاؤنٹس کو ہیک کرنا بہت آسان بنا دیا
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
آپ بجٹ کیوں پاس کررہے ہیں؟ پہلے عمران خان سے ملاقات کرائیں، پختونخواکا بجٹ پاس کرنےکی بات پر علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
صرف پیپلزپارٹی ملک کے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا نے دنیا بھر میں کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کیلئے سخت پابندیوں کا اطلاق کر دیا
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
کوہستان کریشن اسکینڈل، نیب نے 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالےکر دیے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
لینڈ سلائیڈ کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر دیگر افراد کی زندگی بچانے والا شخص
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
معاہدے کی بنیاد پر بچے کا نان نفقہ ختم کرنے کی باپ کی اپیل خارج
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
طیارے کے ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران فوڈ ٹرے کو کیوں بند رکھا جاتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کرکٹ بورڈ کا چاچا کرکٹ کو خراج تحسین
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
کسی پر تنقیدکرکے نہیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں: نواز شریف
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
درجنوں مقدمات میں مطلوب منشیات فروش خاتون بیٹوں سمیت گرفتار
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کی جانب سے کروڑوں مچھروں کو کھلی فضا میں چھوڑنے کا منصوبہ کیوں بنایا گیا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگادی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
میری ماں نے میری شادی مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا: ندا یاسر
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
شارع فیصل پر لین خلاف ورزی پر پہلے دن کتنے چالان ہوئے؟ رپورٹ جاری
DAILY MITHAN Jun 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
بھارت کیساتھ جو پچھلی بار ہوا شاید انکی تسلی نہیں ہوئی، ایک بار پھر شوق پورا کر لیں تسلی ہوگی: وزیردفاع
DAILY MITHAN Jun 1, 2026