Skip to content
  • Tuesday, 2 June 2026
  • 5:15 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹرمپ نے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے والے اسرائیلی وزیراعظم کو پاگل شخص قرار دے دیا

حالیہ پوسٹس

  • ٹرمپ نے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے والے اسرائیلی وزیراعظم کو پاگل شخص قرار دے دیا
  • حزب اللہ نے باہمی جنگ بندی کی امریکی تجویز قبول کرلی
  • اسرائیلی وزیر اعظم کا جنوبی لبنان میں منصوبے کے مطابق کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
  • کراچی کی کہانی سناتا ریپ سانگ، جو ریلیز کے بغیر ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
  • گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
دنیا

ٹرمپ نے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے والے اسرائیلی وزیراعظم کو پاگل شخص قرار دے دیا

DAILY MITHAN Jun 2, 2026 0


ٹرمپ نے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے والے اسرائیلی وزیراعظم کو پاگل شخص قرار دے دیا

فوٹو: فائل 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان پر جارحیت جاری رکھنے والے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو پاگل شخص قرار دے دیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر سخت لہجے میں بات کی اور لبنان میں جارحیت جاری رکھنے پر وہ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ انتہائی بدزبانی سےپیش آئے۔ 

تلخ لہجے کا پس منظر بتاتے ہوئے امریکی نیوز ویب سائٹ نے تسلیم کیا کہ وجہ یہ تھی کہ ایران نے لبنان میں اسرائیلی حملےجاری رہنے کی صورت میں امریکا سے بات چیت روکنے کی دھمکی دیدی تھی۔ 

ویب سائٹ کے مطابق صدرٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو پاگل کےساتھ ساتھ ناشکرا بھی کہا۔ ساتھ ہی واضح کیا کہ بیروت پر حملے نہیں ہونے چاہیں اور خبردار کیا کہ اسرائیل نے یہ اقدام کیا تو وہ دنیا میں مزید تنہا ہوجائے گا۔

ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر نے جتایا کہ انہوں نےکرپشن ٹرائل میں نیتن یاہو کو جیل سے باہر رکھنے میں کیسے مدد کی تھی۔بولے اگر میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے۔میں تمہاری چمڑی بچا رہا ہوں، ہر شخص اب تم سے نفرت کرتا ہے اور ہر شخص اسرائیل سے نفرت کرتا ہے۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق دوران گفتگو صدر ٹرمپ ایک بار شدید طیش میں آکر چلا اٹھے کہ تم کیا احمقانہ کام کررہے ہو۔

امریکی اہلکار نے نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کے نزدیک نیتن یاہو جارحیت کو غیرمعمولی تناسب سےبڑھا رہے ہیں۔ٹرمپ کو تشویش ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں بڑی تعداد میں شہریوں کو قتل کیا ہے اور صرف ایک حزب اللہ کمانڈر کو نشانہ بنانے کی خاطر رہائشی عمارتوں پر عمارتیں تباہ کی جارہی ہیں۔

امریکی اہلکار نے کہا کہ یوں تو صدرٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان کئی بارتلخ جملوں کا تبادلہ ہوچکا ہے مگر دوسری بارصدارت سنبھالنے کے بعد ڈونلڈٹرمپ کی یہ اسرائیلی وزیراعظم کو بدترین ٹیلی فون کال تھی۔

جواب میں نیتن یاہو اوکے، اوکے کہتے رہے اور یہ کہ بس یہ یقینی بنائیں کہ ہر بات کا خیال رکھا جائے۔

واضح رہے کہ ایران کی طرف سے امریکا سے رابطے معطل کرنے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے ہنگامی رابطہ کیا تھا اور ٹرمپ نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ بیروت کی جانب کوئی فوج نہیں بھیجی جائے گی اور جو فوجی دستے روانہ ہوچکے ہیں انہیں واپس موڑ دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ سطح کے نمائندوں کے ذریعے ان کا حزب اللہ کے ساتھ بھی بہت اچھا رابطہ ہوا، جس میں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق اس مفاہمت کے تحت اسرائیل حزب اللہ پر حملہ نہیں کرے گا اور حزب اللہ بھی اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
دنیا
شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی نوبیاہتا جوڑے کا ہیلی کاپٹر تباہ، شوہر ہلاک ہوگیا
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
دنیا
’عالیشان محل، شاہی پروٹوکول ‘ دبئی میں جعلی شہزادی نے تاجر کو لوٹ لیا، 4 کارندے گرفتار، خاتون فرار
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
دنیا
امریکی میڈیا کا ایرانی صدر کے مستعفی ہونے کا دعویٰ، پاسداران انقلاب نے تردید کردی
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
دنیا
میانمار میں باغیوں کے زیر کنٹرول صوبے میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوگئی
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
دنیا
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا گیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
دنیا
مکہ میں مناسک حج کی ادائیگی کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر ایمرجنسی سروس نے 9 منٹ میں حاجی کی جان بچالی
DAILY MITHAN May 31, 2026
دنیا
اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں پیش قدمی، تاریخی الشقیف قلعے پر اسرائیلی پرچم لہرا دیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
دنیا
اسرائیلی فوج 26 برس بعد لبنان میں کئی کلومیٹر اندر تک گھس گئی، اہم علاقوں پر قبضے کا دعویٰ
DAILY MITHAN May 31, 2026
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کا کانسرٹ اچانک منسوخ کردیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
دنیا
جنگ بندی کے باوجود صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں عام فلسطینیوں کا قتل معمول بن گیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
دنیا
مودی کو غنڈہ کہنے پر بزرگ مسلمان شہری کو گرفتار کر لیاگیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
دنیا
ٹرمپ کو اپنا نام کینیڈی سینٹر کے نام میں شامل کروانے کے فیصلے پر سبکی، عدالت کا نام ہٹانے کا حکم
DAILY MITHAN May 30, 2026
دنیا
ٹرمپ دور میں ’آئس‘ کی جانب سے سینکڑوں امریکیوں سمیت 5 لاکھ افراد کی گرفتاری کا انکشاف
DAILY MITHAN May 30, 2026
دنیا
نیا غلاف کعبہ کلید بردارِکعبہ کےحوالے، یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا
DAILY MITHAN May 30, 2026
دنیا
اماراتی حلقوں کی جانب سے پاکستانیوں کی مبینہ بے دخلی کی پرزور تردید
DAILY MITHAN May 30, 2026
دنیا
امریکی شہر ڈیلس میں گیس دھماکا، 3 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN May 29, 2026
دنیا
قیدیوں پر جنسی تشدد، اسرائیلی سکیورٹی فورسز اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل
DAILY MITHAN May 29, 2026
دنیا
اسرائیلی وزیراعظم کا فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم
DAILY MITHAN May 29, 2026
دنیا
امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی تصویر والا 250 ڈالر کا نوٹ لانے کی کوششیں کرنے لگی: امریکی اخبار
DAILY MITHAN May 28, 2026
دنیا
یوکرینی صدر کا ٹرمپ کو خط، ائیرڈیفنس سسٹم کیلئے مزید گولہ بارود مانگ لیا
DAILY MITHAN May 28, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
بھارت کیساتھ جو پچھلی بار ہوا شاید انکی تسلی نہیں ہوئی، ایک بار پھر شوق پورا کر لیں تسلی ہوگی: وزیردفاع
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
پاکستان
پاکستان خطے کی بڑی طاقت اور ہمارا اہم شراکت دار ہے، اعلیٰ نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
پاکستان
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں آئل ٹینکر کے اغوا کو 40 دن مکمل، 10 پاکستانیوں سمیت کوئی رہا نہ ہوسکا
DAILY MITHAN Jun 1, 2026