Skip to content
  • Monday, 1 June 2026
  • 4:27 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان خطے کی بڑی طاقت اور ہمارا اہم شراکت دار ہے، اعلیٰ نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس

حالیہ پوسٹس

  • نجکاری کو 6 ماہ گزرگئے، پی آئی اے کا انتظام خریدارکنسوریشم کو منتقل نہ ہوسکا
  • ایم کیوایم انٹراپارٹی الیکشن کب کرائےگی؟ امین الحق نے بتادیا
  • پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، مئی میں مہنگائی 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • چاہتا ہوں گلگت بلتستان کا فیصلہ اسلام آباد میں بیٹھا بابو نہیں آپ کریں، بلاول کا شگر میں جلسے سے خطاب
  • ‘ڈولا رے گانے’ کی شوٹنگ کے دوران حاملہ ہونیکا دعویٰ، مادھوری ڈکشت نے خاموشی توڑ دی
پاکستان

پاکستان خطے کی بڑی طاقت اور ہمارا اہم شراکت دار ہے، اعلیٰ نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس

DAILY MITHAN Jun 1, 2026 0


پاکستان خطے کی بڑی طاقت اور ہمارا اہم شراکت دار ہے، اعلیٰ نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان نے اہم سفارتی کردار ادا کیا: کایا کالاس کی اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس۔ فوٹو وزارت خارجہ

یورپی یونین کی اعلیٰ ترین نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کی بڑی طاقت اور یورپی یونین کا شراکت دار ہے۔

یورپی یونین کی اعلیٰ ترین نمائندہ کایا کالاس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کہنا تھا ہم پچھلے سال انڈیا پاکستان جنگ اور ایران امریکا تنازع کے دوران قریبی رابطے میں رہے، آج ہم نے مشترکہ طورپراسٹریٹیجیک مذاکرات کی صدارت کی، ہم نے پچھلے سال نومبر میں مشترکہ اسٹریٹیجیک مذاکرات کیے تھے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا امریکا ایران تنازع کے دوران یورپی یونین کے تعاون کا مشکور ہوں، ہم نے سکیورٹی ایشوز اور دہشتگردی کے امور پر بھی بات کی، ہم نے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی افغانستان میں موجودگی پر بھی بات کی۔

 مقبوضہ کشمیر تنازع کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، اسحاق ڈار

نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں مثبت پیشرفت جاری ہے، کایا کالاس کا دورہ اس کا واضح ثبوت ہے، پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے، جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان اوریورپی یونین کا تجارتی تعاون دونوں فریقوں کیلیے فائدہ مند ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا امریکا ایران تنازع میں پاکستان کی ثالثی کوششوں کویورپی یونین کی جانب سے سراہا گیا، پاکستان خطے میں امن،سفارتکاری اورتنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر تنازع کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، سندھ طاس معاہدہ برقرار ہے، حالیہ عدالتی فیصلے نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے، افغان سرزمین سے دہشتگرد عناصرکی پاکستان میں کارروائیاں بدستورہماری بڑی تشویش ہیں۔

پاک بھارت کشیدگی کے سنگین نتائج برآمد ہوئے، کایا کالاس

یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس کا کہنا تھا پاکستان خطے کی بڑی طاقت اور یورپی یونین کا شراکت دار ہے، پاکستان کوبین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے اوراپنے عوام کے دفاع کا حق حاصل ہے، پاک بھارت کشیدگی کے سنگین نتائج برآمد ہوئے، صورتحال مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتی تھی، لیکن یورپی یونین نے مسلسل دونوں ممالک پرتحمل اورکشیدگی میں کمی پرزور دیا، موجودہ صورتحال میں فضائی حملوں کے بجائے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کی منتظر ہوں، پاکستان خطے کی ایک اہم طاقت اور یورپی یونین کا اہم شراکت دار ہے، پاکستان اوریورپی یونین نے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، یورپی یونین پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے جو امریکا اورچین سے بھی بڑی ہے۔

پاکستان کی امن اور استحکام کیلئے کوششوں کو یورپ بھر میں سراہا جاتا ہے، نمائندہ ای یو 

ان کا کہنا تھا جی ایس پی پلس کے تحت مراعات کا تسلسل بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد سے مشروط ہے، یورپی یونین پاکستان سے گورننس،ماحولیاتی تحفظ،انسانی اور مزدورحقوق کے شعبوں میں مزید پیشرفت کی توقع رکھتی ہے، پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری ہے۔

کایا کالاس کا کہنا تھا پاکستان مسلسل پانچویں سال ایراسمس پلس اسکالرشپس حاصل کرنے والے ممالک میں سرفہرست رہا جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان نے اہم سفارتی کردار ادا کیا، پاکستان کی امن اور استحکام کے لیے کوششوں کو یورپ بھر میں سراہا جاتا ہے، یورپی یونین مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں آئل ٹینکر کے اغوا کو 40 دن مکمل، 10 پاکستانیوں سمیت کوئی رہا نہ ہوسکا
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
پاکستان
سہیل آفریدی کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، 30 سے زائد اراکین غیر حاضر رہے
DAILY MITHAN May 31, 2026
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026
پاکستان
پاکستان کی دفاعی حکمت عملی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے: صدر زرداری
DAILY MITHAN May 28, 2026
پاکستان
وزیر داخلہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، ایف سی اسپیشل یونٹ کے اہلکاروں کی سعودیہ میں ٹریننگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 28, 2026
پاکستان
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
DAILY MITHAN May 27, 2026
پاکستان
اعلیٰ مقصد کیلئے جان، مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے، وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد
DAILY MITHAN May 27, 2026
پاکستان
پاکستان اور چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک مؤقف، وزیراعظم کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری
DAILY MITHAN May 26, 2026
پاکستان
پاک فوج سی پیک کی تعمیر کیلئے مکمل تعاون جاری رکھے گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
DAILY MITHAN May 26, 2026
پاکستان
تاحکم ثانی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
وزیراعظم آج چین میں مصروف ترین دن گزاریں گے، چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرینگے
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آئی جی بلوچستان نے ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پیش کردی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
آج سے 31 مئی کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
وزیراعظم کے دورہ چین میں پاکستانی اورچینی کمپنیوں میں7ارب ڈالرسے زائدکےمعاہدوں اورایم او یوز پردستخط
DAILY MITHAN May 24, 2026
پاکستان
پاکستان جلد خطے میں ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 24, 2026
پاکستان
ایران امریکا مذاکرات کا اگلادور جلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا: وزیراعظم پُرامید
DAILY MITHAN May 24, 2026
پاکستان
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ایک اشارہ ہےکہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے، خواجہ آصف
DAILY MITHAN May 23, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان خطے کی بڑی طاقت اور ہمارا اہم شراکت دار ہے، اعلیٰ نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
پاکستان
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں آئل ٹینکر کے اغوا کو 40 دن مکمل، 10 پاکستانیوں سمیت کوئی رہا نہ ہوسکا
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
پاکستان
سہیل آفریدی کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، 30 سے زائد اراکین غیر حاضر رہے
DAILY MITHAN May 31, 2026
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026