فیفا اور اے ایف سی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف) کے آئین میں فوری ترمیم پر زور دیا ہے۔
فیفا اور اے ایف سی نے کہا ہے کہ پی ایف ایف کے امور میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی، پی ایف ایف آئین عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے۔
سربراہ فیفا ممبرز ایسوسی ایشن رولف ٹینر نے کہا ہے کہ پی ایف ایف آئین میں ترمیم طویل مدتی استحکام کے لیے ضروری ہے، 2014 کے آئین میں ترمیم فیفا اور اے ایف سی کی لازمی شرط ہے، فیفا اور اے ایف سی کی ہدایات کے مطابق آئینی اصلاحات جلد مکمل ہوں گی، اختیارات کی واضح تقسیم بدعنوانی کے خطرات کم کرتی ہے۔
رولف ٹینر کا کہنا ہےکہ مضبوط گورننس سے میدان میں بہتر نتائج حاصل ہوں گے، پرانے طرز کی فیڈریشن کے ساتھ کھیل میں ترقی ممکن نہیں۔
اے ایف سی کے سینئر منیجر برائے جنوبی ایشیا سونم جگمی کے مطابق آئینی ترمیم کا عمل شفاف اور مشاورت پر مبنی ہوگا، فیفا اور اے ایف سی کے تقاضے پورے نہ کرنے والی فیڈریشن اپنے حقوق کھو سکتی ہے۔
صدر پی ایف ایف محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف آئین میں ترمیم ایک دہائی سے التوا کا شکار ہے، دیگر فیڈریشنز بہت آگے نکل چکی ہیں، اصلاحات اب ناگزیر ہیں۔


























Leave a Reply