Skip to content
  • Sunday, 31 May 2026
  • 1:03 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایف بی آر کو محصولات کی وصولی میں 868 ارب روپے کمی کا سامنا

حالیہ پوسٹس

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کا کانسرٹ اچانک منسوخ کردیا
  • بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
  • آئی ایم ایف کی حکومت کو جی ایس ٹی بڑھاکر19 فیصد کرنیکی تجویز، سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان
  • قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل اب بھی مہنگے
  • ترکیہ میں امریکی ایوارڈ یافتہ ریپرکانئیے کا کنسرٹ، مداحوں کی ریکارڈ ساز شرکت
کاروبار

ایف بی آر کو محصولات کی وصولی میں 868 ارب روپے کمی کا سامنا

DAILY MITHAN May 31, 2026 0


ایف بی آر کو محصولات کی وصولی میں 868 ارب روپے کمی کا سامنا

 ایف بی آر نے اب تک 12,095 ارب روپے کے نظرِثانی شدہ ہدف کے مقابلے میں 11,227 ارب روپے جمع کیے ہیں۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) کے محصولات میں کمی مزید بڑھ گئی ہے اور مالی سال 2025-26کے پہلے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران یہ 868 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

 ایف بی آر نے اب تک 12,095 ارب روپے کے نظرِثانی شدہ ہدف کے مقابلے میں 11,227 ارب روپے جمع کیے ہیں، جس کے نتیجے میں 868 ارب روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔

ایف بی آر کے اعلیٰ ذرائع نے پس منظر میں دی نیوز کو بتایا کہ اس کمی کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ پہلی، خلیجی جنگ کے باعث معاشی سرگرمیوں میں سست روی، اور دوسری، عید کی طویل تعطیلات جنہوں نے محصولات کی کمی میں مزید اضافہ کیا۔ 

مئی 2026 میں محصولات کا خسارہ بڑھ کر 184 ارب روپے تک جا پہنچا۔مئی 2026 میں ایف بی آر کی عارضی وصولیاں 966 ارب روپے رہیں، جبکہ مقررہ ہدف 1,150 ارب روپے تھا۔

ایف بی آر حکام کو امید ہے کہ حتمی اعداد و شمار مرتب ہونے تک چند ارب روپے مزید وصول ہو سکتے ہیں۔

ایف بی آر کو ایک بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے، کیونکہ نظرِثانی شدہ سالانہ ہدف 13,979 ارب روپے حاصل کرنے کے لیے جون 2026 میں 2,752 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے۔

پارلیمنٹ نے گزشتہ بجٹ کے وقت ایف بی آر کے لیے 14,130 ارب روپے کا ہدف منظور کیا تھا، تاہم بعد ازاں آئی ایم ایف نے اسے کم کرکے 13,979 ارب روپے کر دیا۔ اب ایف بی آر تقریباً 10 کھرب (1 ٹریلین) روپے کی کمی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اگر ادارہ جون کے اختتام تک 13,000 ارب روپے کی وصولیوں کا ہدف حاصل کر لیتا ہے تو اسے ایک کامیابی تصور کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے اعلیٰ حکام کو امید ہے کہ جون 2026 کے اختتام تک محصولات کی وصولیاں 130 کھرب روپے کے قریب پہنچ سکتی ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
کاروبار
آئی ایم ایف کی حکومت کو جی ایس ٹی بڑھاکر19 فیصد کرنیکی تجویز، سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان
DAILY MITHAN May 31, 2026
کاروبار
آلو، ٹماٹر، پیاز اور انڈوں سمیت بنیادی غذائی اور اشیائے ضروریہ پر بھاری ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
کاروبار
ایران امریکا معاہدے کی خبروں کیساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
DAILY MITHAN May 29, 2026
کاروبار
پاکستان ابھرتی سفارتی و معاشی طاقت، عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ
DAILY MITHAN May 27, 2026
کاروبار
نوید قمر نے بجٹ تیاریوں اور معاشی اصلاحات پر حکومتی کارکردگی تشویشناک قرار دیدی
DAILY MITHAN May 26, 2026
کاروبار
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے میں فروخت ہورہا ہے؟
DAILY MITHAN May 25, 2026
کاروبار
ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی
DAILY MITHAN May 25, 2026
کاروبار
سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زائد کی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
DAILY MITHAN May 23, 2026
کاروبار
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN May 22, 2026
کاروبار
ملک میں ایل این جی کی قیمتوں میں28 فیصد تک اضافہ ہوگیا
DAILY MITHAN May 22, 2026
کاروبار
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ
DAILY MITHAN May 21, 2026
کاروبار
بجٹ مذاکرات کیلئے پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن کا دورہ مکمل ہوگیا
DAILY MITHAN May 21, 2026
کاروبار
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
کاروبار
ٹرمپ کا ایران پر حملہ ملتوی کرنیکا اعلان، پاکستان اسٹاک میں بزردست تیزی، 2000 سے زائد پوائنٹس کااضافہ
DAILY MITHAN May 19, 2026
کاروبار
امریکا نے روسی تیل تک رسائی کیلئے 30 دن کا جنرل لائسنس جاری کردیا
DAILY MITHAN May 19, 2026
کاروبار
جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ سےبچالیا گیا
DAILY MITHAN May 19, 2026
کاروبار
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملکی آئی ٹی برآمدات 3 ارب 80 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں
DAILY MITHAN May 18, 2026
کاروبار
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
کاروبار
آئی ایم ایف کا پاکستان سے سیلز ٹیکس میں ہر قسم کی چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ
DAILY MITHAN May 18, 2026
کاروبار
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
DAILY MITHAN May 18, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026