آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سندھ اوربلوچستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں لیٹر غیرقانونی ذخیرہ شدہ پیٹرول اورڈیزل ضبط کرلیا۔
اعلامیے کے مطابق اوگرا نے سندھ اوربلوچستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی کی جس میں لاکھوں لیٹر غیرقانونی ذخیرہ شدہ پیٹرول اورڈیزل ضبط کرلیا گیا۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرول اورڈیزل حب کے مقام پر غیرقانونی ذخیرہ کیا گیا تھا، پیٹرول ڈیزل غیرقانونی طور پر ایک آئل ڈپو میں اسٹور کیا گیا تھا۔
اوگرا کے مطابق نجی کمپنی کا آئل ڈپو بھی غیرقانونی طورپرکام کر رہا تھا۔آئل ڈپو کے پاس اوگرا کا لائسنس اور وزارت دفاع کا این او سی نہیں تھا۔
اعلامیے کے مطابق اوگرا کی انفورسٹمنٹ ٹیم نے آئل ڈپو سیل کر دیا۔


























Leave a Reply