امریکا نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ریگن نیشنل اکنامک فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ امریکا نے ایران کے تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو کرنسی اثاثے ضبط کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ایران کے خلاف شروع کی گئی معاشی مہم کا حصہ ہے۔
امریکی وزیرخزانہ سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ جو کچھ بھی ہٹایا جائے گا وہ آہستہ آہستہ ہٹایا جائے گا۔
امریکی وزیرخزانہ سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا ایران سے معاہدے کے قریب ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پہلی بارایران نے جوہری موضوع پر بات کرنے پر آمادگی دکھائی ہے۔
اس کے علاوہ ،امریکی وزیرخزانہ نے کہا کہ عمان نے آبنائے ہرمز پر ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی، ایران کی مدد پر عمان کے خلاف پابندیاں لگیں گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کو اس بات پر متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار یا بم حاصل نہیں کرے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنیکا کا فیصلہ کرلیا ہے ، ایران کے معاملے میں حتمی فیصلہ کرنے جارہا ہوں۔
دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اب تک امریکا سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا،ایران کے جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کر رہے۔


























Leave a Reply