شکر گڑھ میں عید کے تیسرے روز شادی شدہ افراد اور کنواروں کے درمیان رسہ کشی کا انوکھا مقابلہ ہوا۔
شکر گڑھ میں عید کے تیسرے روز شادی شدہ افراد اور کنواروں کے درمیان رسہ کشی کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔ شادی شدہ افراد نے کنواروں کو شکست دے کر میدان مار لیا۔
راجن پور میں بھی روایتی دیسی کُشتیوں کے مقابلے،،پہلوانوں نے شائقین کو بھرپور طاقت، مہارت اور شاندار داؤ پیچ دکھائے
اُدھر راجن پور کی تحصیل جام پور میں عید کے تیسرے روز روایتی دیسی کُشتیوں کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ پہلوانوں کے داؤ پیچ دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین عید دنگل میلے میں پہنچ گئے۔
راجن پور، صادق آباد اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے ہوئے اور میچ کے دوران پہلوانوں نے بھرپور طاقت، مہارت اور شاندار داؤ پیچ کا مظاہرہ کیا جبکہ ڈھول کی تھاپ اور شائقین کی بھرپور داد نے مزہ دوبالا کردیا۔
سنسنی خیز مقابلے کے بعد راجن پور کبڈی ٹیم نے ملتان ٹیم کو 7پوائنٹس سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی۔

























Leave a Reply