تھائی لینڈ کے اسکائی ڈائیور نے دنیا کے بلند ترین فعال آتش فشاں پر اتر کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اسکائی ڈائیور نے جنوبی امریکی ملک چلی میں دنیا کے بلند ترین فعال آتش فشاں پر کامیاب لینڈنگ کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بتایا گیا کہ سپر ٹوم کے نام سے بھی مشہور 48 سالہ Tanaboworn Sirikunakornkun نے سطح سمندر سے 5 ہزار 442 فٹ اونچے فعال آتش فشاں (Ojos del Salado) پر لینڈنگ کی۔
اسکائی ڈائیور نے چھلانگ 14 مارچ کو لگائی تھی، جنہوں نے 2023 میں بننے والا 5ہزار 317 فٹ اونچے آتش فشاں پر لینڈنگ کا ریکارڈ توڑا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکائی ڈائیور پیشے کے اعتبار سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والے اور یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں، جنہوں نے 2024 میں اسکائی ڈائیونگ شروع کی تھی اور اس سے قبل وہ 1250 اسکائی جمپس مکمل کر چکے ہیں۔


























Leave a Reply