سندھ کے اکثر اضلاع میں شدید ہیٹ ویو کا خدشہ موجود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے اکثر اضلاع میں 31 مئی تک درمیانی سے شدید ہیٹ ویوکی صورتحال برقرار رہنےکا امکان ہے۔
اس دوران سکھر،لاڑکانہ، دادو، نوابشاہ میں درجہ حرارت47 سے 50 ڈگری تک جا سکتا ہے، موہن جو دڑو، شکارپور، جیکب آباد، خیرپور میں بھی درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ تھرپارکر، بدین، حیدرآباد، میرپورخاص اور جامشورو میں پارہ 44 سے47 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکا خدشہ ہے جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے بتایا کہ شہر میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل درجہ حرارت 37، ہفتے کو 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے اور جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔


























Leave a Reply