پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے پر جوش ہیں۔
کپتان فاطمہ ثنا نے آئی سی سی کے کالم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ عالمی سطح پر مہارت دکھانے کا ایک اور موقع ہے، ورلڈ کپ دباؤ، جذبات اور یادیں ایک ساتھ لے کر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کا ان سب چیزوں کا حصہ بننا ایک خواب ہوتا ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ٹیم کی قیادت کرنا ایک اعزاز تھا، ایک مرتبہ پھر ٹورنامنٹ میں قیادت کر نے کے لیے پرجوش ہوں، ٹیم سینئر تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں ایک اچھا کمبی نیشن ہے، ہماری ٹیم میں میچ ونرز بھی ہیں۔
فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس منیبہ علی ، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال جیسی تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والی کھلاڑی ہیں، ٹیم اب پہلے سے بہتر انداز میں سمجھتی ہے کہ دباؤ میں کیسے کھیلنا ہے، مواقع سے کیسے فائدہ اٹھانا ہے۔
انہوں نے یہ مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نے ویمن کرکٹ کے فروغ کے لیے بڑا کام کیا ہے، اس فارمیٹ سے ویمن کرکٹرز کی انرجی اور تفریح میں اضافہ ہوتا ہے، اس سے ان کی توجہ کھیل پر بڑھنے سے ان کے لیے زیادہ مواقع پیدا ہوتے ہیں، ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے دیکھنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔


























Leave a Reply