محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسم گرم رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت29.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، اس وقت جنوب مغرب سے 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔


























Leave a Reply