Skip to content
  • Thursday, 28 May 2026
  • 11:11 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان کا دورہ پاکستان اختتام پذیر

حالیہ پوسٹس

  • امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی تصویر والا 250 ڈالر کا نوٹ لانے کی کوششیں کرنے لگی: امریکی اخبار
  • صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے مصر میں غزہ مہاجرین کے ساتھ عید گزاری، قربانی مہم کی نگرانی بھی کی
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی آبائی علاقے وادی تیرہ آمد پر مظاہرین کا ان کے گھر کے باہر احتجاج
  • امریکا اور ایران 60 روزہ مفاہمتی یادداشت پر متفق، ٹرمپ کی حتمی منظوری باقی: امریکی نیوز سائٹ
Headline تازہ ترین

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان کا دورہ پاکستان اختتام پذیر

DAILY MITHAN May 28, 2026 0


اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان کا دورہ پاکستان اختتام پذیر

فوٹو: آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا  آغا خان پنجم پرنس رحیم الحسینی نے  پاکستان کی حکومت کی دعوت پر کیا گیا 7 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرلیا۔

 پرنس رحیم آغا خان  نے اسلام آباد سے گلگت بلتستان اور چترال کے شمالی علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  اسماعیلی کمیو نٹی کے افراد کے ساتھ ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

پاکستان آمد پر نور خان ائیر بیس پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا۔

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان کا دورہ پاکستان اختتام پذیر

فوٹو: آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک

بعد ازاں وہ ایوانِ صدر روانہ ہوئے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر آصف زرداری نے ان کے اعزاز میں سرکاری عشائیےکا اہتمام بھی کیا، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، سینئر وزراء، اراکینِ پارلیمنٹ اور سفارتی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پرنس رحیم آغا خان نے صدر زرداری کے ساتھ ایک دو طرفہ ملاقات بھی کی، جس میں انہوں نے پاکستان میں ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے لیے آغا خان ڈویلپمنٹ  نیٹ ورک (AKDN) کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے بعد ان کے اعزاز میں وزیر اعظم شہباز شریف کی میزبانی میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا، جہاں وزیر اعظم نے امن، استحکام اور ترقی کے لیے ان کے عزم کو سراہا۔

وزیر اعظم نے آغا خان پنجم کو پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی پیش کیا، جو مرحوم آغا خان چہارم کی عالمی بصیرت، انسان دوستی اور پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں جاری کیا گیا ہے۔

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان کا دورہ پاکستان اختتام پذیر

فوٹو: آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک

آغا خان پنجم 22 مئی کو گلگت بلتستان تشریف لے گئے، جہاں گورنر گلگت بلتستان اور سینئر سول و فوجی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ تین روز کے دوران انہوں نے پاسو، ہنزہ، گلگت، گاہکوچ بالا اور طاوس میں منعقدہ اجتماعات میں اسماعیلی کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کی۔

انہوں نے اتحاد، زندگی بھر تعلیم کے حصول، خصوصاً لڑکیوں کی تعلیم، پرامن بقائے باہمی، اور پیشہ ورانہ و سماجی زندگی میں اخلاقی اقدار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مزید انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمارا ایمان توحید کے تصور، حضرت محمدﷺ کے خاتم النبیین ہونے اور صراطِ مستقیم پر ثابت قدم رہنے کی اہمیت پر مبنی ہے۔

چترال، خیبر پختونخوا آمد پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پرنس رحیم آغا خان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان کا دورہ پاکستان اختتام پذیر

فوٹو: آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک

گورنر اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کے دوران صوبے میں ترقی اور باہمی تعاون کے مزید مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آغا خان پنجم نے پرواک اور گرم چشمہ میں اسماعیلی کمیونٹی کے افراد سے بھی ملاقات کی۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اسماعیلی کمیونٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ ایئرپورٹ پر پرنس رحیم آغا خان کو رخصت کیا۔

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان کا دورہ پاکستان اختتام پذیر

فوٹو: آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک

یاد رہے کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پرنس رحیم آغا خان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔

اس دورے نے اسماعیلی برادری اور پاکستان کی حکومت و عوام کے درمیان گہرے اور دیرینہ روابط کو مزید مضبوط کیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے مصر میں غزہ مہاجرین کے ساتھ عید گزاری، قربانی مہم کی نگرانی بھی کی
DAILY MITHAN May 28, 2026
تازہ ترین
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی آبائی علاقے وادی تیرہ آمد پر مظاہرین کا ان کے گھر کے باہر احتجاج
DAILY MITHAN May 28, 2026
تازہ ترین
امریکا اور ایران 60 روزہ مفاہمتی یادداشت پر متفق، ٹرمپ کی حتمی منظوری باقی: امریکی نیوز سائٹ
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
نائب وزیرا‏عظم اسحاق ڈار کی نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقات
DAILY MITHAN May 28, 2026
تازہ ترین
امریکا اور ایران کے درمیان نئی جھڑپیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، مچل مارش کی جگہ کوپر کنولی کینگروز اسکواڈ میں شامل
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
تھائی اسکائی ڈائیور کی دنیا کے بلند ترین فعال آتش فشاں پر لینڈنگ، عالمی ریکارڈ بناڈالا
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ کے اکثر اضلاع میں 31 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان، درجہ حرارت کہاں تک جا سکتا ہے؟
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری
DAILY MITHAN May 28, 2026
تازہ ترین
بجٹ میں عوام پر کم سےکم بوجھ ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے: وزیر خزانہ
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کی بہترین ٹیموں کا مقابلہ کرنے کیلئے پرجوش ہیں، کپتان قومی ویمن کرکٹ ٹیم
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
وسیم اکرم کی حج کے دوران بولنگ کے انداز میں شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور کا کراچی کے ساتھ موازنہ غیر مناسب ہے: میئر کراچی
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
ایٹمی صلاحیت کے حصول میں ایران کو جن مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان نے انہیں عبور کیا، نائب امیر جماعت اسلامی
DAILY MITHAN May 28, 2026
تازہ ترین
سفارتکاری اسی کانام ہےکہ امریکا اور چین دونوں سے پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
شان نے ’سائیکو‘ کا کردار اپنے لیے لکھا تھا لیکن مجھے دیدیا، اداکارہ میرا کا انکشاف
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN May 28, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی عوام کی اکثریت ایران جنگ کے خاتمے کی خواہشمند: سروے
DAILY MITHAN May 28, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان کی دفاعی حکمت عملی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے: صدر زرداری
DAILY MITHAN May 28, 2026
پاکستان
وزیر داخلہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، ایف سی اسپیشل یونٹ کے اہلکاروں کی سعودیہ میں ٹریننگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 28, 2026
پاکستان
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
DAILY MITHAN May 27, 2026
پاکستان
اعلیٰ مقصد کیلئے جان، مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے، وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد
DAILY MITHAN May 27, 2026