شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق یہ میزائل شمالی کوریا کے مغربی ساحل کے قریب واقع شہر جونگجو سے داغا گیا، جس نے تقریباً 80 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
جنوبی کورین فوج کے مطابق شمالی کوریا نے دیگر اقسام کے پروجیکٹائل بھی فائر کیے، تاہم ان کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ مضبوط اتحاد کے تحت شمالی کوریا کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے 2019 میں امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ جوہری سفارت کاری کی ناکامی کے بعد اپنے جوہری اور میزائل پروگرام کو مزید وسعت دینے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔


























Leave a Reply