سعودی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہےکہ حج کے دوران مکہ مکرمہ میں سخت گرمی کا امکان ہے اور 25 مئی سے درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق مدینہ منورہ میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنےکا امکان ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہےکہ مناسک حج کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد رہے گا اور کھلے علاقوں میں گرد آلود ہوا چلنےکا امکان ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق جازان، عسیر الباحہ اور مکہ کے پہاڑی علاقوں میں طوفان اور بارش کا بھی امکان ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حکام نے اپیل کی ہے کہ عازمین حج ہدایات پر عمل کریں اور زیادہ مقدار میں پانی کا استعمال کرکے سخت گرمی میں پانی کی کمی سے بچنےکی کوشش کریں اور رہنما حفاظتی اصولوں پر ہر حال میں عمل کریں۔
سعودی حکام کے مطابق جمعہ کی دوپہر تک بیرون ملک سے آنے والے حجاج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر چکی تھی، جن میں سے 14 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ فضائی راستے سے پہنچے۔
گزشتہ روز ذی الحج کے پہلے جمعے کو لاکھوں زائرین نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ ادا کی، مناسک حج کا اہم ترین رکن وقوف عرفہ 26مئی کو ادا کیا جائے گا۔


























Leave a Reply