پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نےکہا کہ جب سے انہوں نے کوچنگ سنبھالی محمد رضوان ٹی 20 ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ میرے آنے سے قبل محمد رضوان نہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کاحصہ تھے اور نہ ہی کپتان تھے۔
انہوں نے کہا ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے بعد ہمیں لگا کہ رضوان کو کپتانی سے ہٹا دینا چاہیے، رضوان کی کپتانی میں قومی کرکٹ ٹیم بہتر پرفارمنس نہیں دےرہی تھی۔
مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ ہمیں انفرادی پرفارمنس کو نہیں بلکہ ٹیم کے مفاد کو دیکھ کر ٹیم تیار کرنی ہے۔
انہوں نےکہا ہم نے رضوان کو ڈراپ کرکے دیگر کھلاڑیوں کو بھی پیغام دیاہے، کھلاڑیوں کے اعتماد میں گزشتہ ایک سال کےدوران اضافہ ہوا ہے، ورلڈ کپ آئندہ سال ہے، ہمیں مزید آپشنز پر غور کرنا ہے۔


























Leave a Reply