ترکیہ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ کےدوران 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ترک میڈیاکے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوبہ مرسن کے شمالی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے ریسٹورنٹ میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ریسٹورنٹ کا مالک اور ایک ملازم ہلاک ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ریسٹورنٹ میں فائرنگ کے بعد مسلح شخص باہر نکلا جہاں اس نے مزید دو افراد کو ہلاک کردیا۔
رپورٹ میں بتایا گیاکہ ملزم نے واقعے سے قبل مبینہ طور پر اپنی بیوی کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے، پولیس نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔


























Leave a Reply