چین نے اگلے 3 سال کے دوران امریکا سے 17 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جاری کردہ فیکٹ شیٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر ٹرمپ سے ملاقات میں زرعی مصنوعات خریدنے کا وعدہ کیا ۔
فیکٹ شیٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 17 ارب ڈالر کے نئے وعدوں میں اکتوبر 2025 میں امریکا سے سویا بین خریدنے کا وعدہ شامل نہیں۔
وائٹ ہاؤس نے چینی وزیرخارجہ کے یو ایس چائنا بورڈ آف ٹریڈ اور یو ایس چائنا بورڈ آف انویسٹمنٹ قائم کرنے کے بیان کی بھی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دورہ چین کے بعد واپس وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ چین کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے ہوئے، ہمارے تعلقات بہترین ہیں۔


























Leave a Reply