تل ابیب: اسرائیلی فوج میں افراد قوت کا شدید بحران سر اٹھانے لگا۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کو 12ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے جس سے جنگی مشنز متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2025 میں 5300 خواتین اسرائیلی فوج میں شامل کی گئیں اور فوج میں خواتین اہلکاروں کی تعداد ریکارڈ سطح پرپہنچ چکی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا بتاناہے کہ امریکا، فرانس، آسٹریلیا، روس، یوکرین اور دیگرممالک سے7 ہزار افراد اسرائیلی فوج میں شامل کیےگئے، دیگر ممالک کے صرف یہودی افراد کو اسرائیلی فوج میں شامل کیا جاسکتاہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلسل جنگ نے اسرائیلی فوجی نظام پر دباؤ بڑھا دیا ہے اور سات محاذوں پر جنگ نے فوجی وسائل کو شدید متاثر کیا ہے۔
اسرائیلی ریزرو فوجیوں میں بھی طویل ڈیوٹیز سے تھکن میں اضافہ ہوا ہے دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لازمی سروس مدت بڑھانے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔
فوجی حکام کا مؤقف ہے کہ موجودہ اہلکار مشنز کے لیے ناکافی ہیں اور آنے والے دنوں میں اسرائیلی فوج میں افرادی قوت کابحران مزید شدت اختیا کرسکتا ہے۔


























Leave a Reply