لاہور: سینیئر صحافی، دانشور اور اردو ڈائجسٹ کے بانی الطاف حسن قریشی انتقال کرگئے۔
مرحوم کے بیٹے کامران الطاف کے مطابق الطاف حسن قریشی کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر جامعہ اشرفیہ میں ادا کی جائےگی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے الطاف حسن قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ الطاف حسن قریشی کے انتقال سے صحافت کے شعبے میں ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے جو شاید ہی کبھی پُر ہوسکے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی الطاف حسن قریشی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسن قریشی کے انتقال سے صحافت، فکر و دانش اور قومی مکالمے کے میدان میں ایک گہرا خلا پیدا ہوگیا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ وہ صحافت کی دنیا کا ایک روشن مینار تھے، انہوں نے اپنی تحریروں، فکری بصیرت اور نظریاتی مؤقف کے ذریعے صحافت کو نئی جہت عطا کی، انہوں نے ہمیشہ دیانتدارانہ، باوقار صحافت کو فروغ دیا اور نوجوان صحافیوں کیلئے ایک روشن مثال قائم کی۔
سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی الطاف حسن قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے صحافت، فکر اور قومی شعور کی بیداری میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔


























Leave a Reply