تین روز جنگ بندی ختم ہونے کے بعد روس اور یوکرین کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں میں شدت آ گئی ہے اور دونوں جانب سے حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی ایمرجنسی سروس کا بتانا ہے کہ روسی میزائل اور ڈرون کے بڑے حملے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
ایمرجنسی سروس یوکرین کے مطابق کل دارالحکومت کیف میں فضائی حملے کی سائرن کی آوازیں گونجتی رہیں۔
دوسری جانب روسی حکام کہنا ہے کہ روسی شہر ریازان پر یوکرین کے ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل روس اور یوکرین کے درمیان 3 روز جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔


























Leave a Reply