Skip to content
  • Monday, 11 May 2026
  • 9:35 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جو امراض قلب اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتی ہے

حالیہ پوسٹس

  • وائٹ ہاؤس نے ایلون مسک کو بھی ٹرمپ کے دورہ چین مں شرکت کی دعوت دے دی
  • شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا
  • سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری معاہدہ آج سے نافذ العمل
  • نیتن یاہوکا افزودہ یورینیم کی موجودگی تک ایران جنگ کے خاتمے سے انکار
  • کس عمر میں لوگ جماہی لینا شروع کرتے ہیں؟ سائنسدانوں نے جان لیا
Headline تازہ ترین

بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جو امراض قلب اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتی ہے

DAILY MITHAN May 11, 2026 0


بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جو امراض قلب اور قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھاتی ہے

ایک تحقیق میں اس بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو

اگر آپ روزانہ الٹرا پراسیس غذاؤں کو کھانا پسند کرتے ہیں تو یہ عادت امراض قلب اور موت کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھا دیتی ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

ان غذاؤں کو متعدد دائمی امراض جیسے امراض قلب، کینسر اور دیگر سے منسلک کیا جاتا ہے۔

یورپین جرنل ہارٹ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر جیسے موٹاپے، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور گردوں کے دائمی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جو افراد ان غذاؤں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں امراض قلب کا خطرہ 19 فیصد، دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کا خطرہ 13 فیصد جبکہ امراض قلب سے موت کا خطرہ 65 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں سے موٹاپے، ذیایبطس ٹائپ 2، ہائی بلڈ پریشر اور دوران خون میں نقصان دہ چربی کے اجتماع کا عمل بدتر ہو جاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل جون 2025 میں برایل کی ساؤ پاؤلو یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال اور کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کے درمیان تعلق موجود ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ درحقیقت الٹرا پراسیس غذاؤں کے ہر 10 فیصد اضافے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 3 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق میں 8 ممالک میں الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

امریکا دنیا کا وہ ملک ہے جہاں الٹرا پراسیس غذاؤں کا سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے اور تحقیق میں بتایا گیا کہ امریکی شہریوں کی پسندیدہ غذاؤں سے ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ 14 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق ماضی میں الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال کو کینسر، موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر سمیت 32 امراض سے منسلک کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان غذاؤں سے صحت پر مرتب اثرات بہت سنگین ہوتے ہیں۔

اس سے قبل دسمبر 2024 میں آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال ہمیں قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بنا دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ غذائیں حیاتیاتی عمر میں اضافے کی رفتار کو تیز کر دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ ویسے تو ہر فرد کی عمر کا تعین تاریخ پیدائش (کرانیکل ایج) سے کیا جاتا ہے مگر طبی لحاظ سے ایک حیاتیاتی عمر (بائیولوجیکل ایج) بھی ہوتی ہے جو جسمانی اور ذہنی افعال کی عمر کے مطابق ہوتی ہے۔

جینز، طرز زندگی اور دیگر عناصر اس حیاتیاتی عمر پر اثرات مرتب کرتے ہیں اور یہ عمر جتنی زیادہ ہوگی مختلف امراض کا خطرہ بھی اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔

اس تحقیق میں 20 سے 79 سال کی عمر کے 16 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اور ان کی صحت اور طرز زندگی کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال اور حیاتیاتی عمر کی رفتار میں اضافے کے درمیان واضح تعلق دریافت کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق الٹرا پراسیس غذاؤں کی مقدار میں ہر 10 فیصد اضافے سے حیاتیاتی عمر اور کرانیکل ایج کے درمیان 2.4 ماہ کا فرق پیدا ہو جاتا ہے۔

جو افراد روزانہ کی 68 سے 100 فیصد کیلوریز الٹرا پراسیس غذاؤں سے حاصل کرتے ہیں، وہ 2 ماہ میں حیاتیاتی طور پر اصل عمر سے لگ بھگ ایک سال بڑے ہو جاتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمیں پراسیس غذاؤں کا کم از کم استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال میں اضافے سے حیاتیاتی عمر میں اضافہ ہوتا ہے جس سے قبل از وقت موت کا خطرہ لگ بھگ 2 فیصد جبکہ کسی بھی دائمی مرض کا خطرہ 0.2 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری معاہدہ آج سے نافذ العمل
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
کس عمر میں لوگ جماہی لینا شروع کرتے ہیں؟ سائنسدانوں نے جان لیا
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
ملکی برآمدات سے متعلق اجلاس، وزیراعظم کا نئےکاروباروں اور صنعتوں کے فروغ کیلئے حکمت عملی بنانے پر زور
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ ویب میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کر دی گئی
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
وہ انوکھا پینٹ جو اے سی کی ضرورت ختم کر دے گا
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے مئی کیلئے اسپاٹ ایل این جی ٹینڈر منسوخ کردیے
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
بنوں حملے کے ذمہ داروں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، پاکستان کا افغانستان کو دو ٹوک پیغام
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
وہ عام غلطی جو لیپ ٹاپ کی زندگی کو مختصر بنا دیتی ہے
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
قطر سے پاکستان کیلئے تیسرا ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی شاہینوں نے معرکہ حق میں بھارت کا غرور رافیل خاک میں ملا دیا: وزیراعلیٰ سندھ
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان، آغاز 22 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت کے ریاستی انتخابات میں مودی سرکار کی جیت کے پیچھے چھپی دھاندلی بے نقاب
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
ایوان کے اندر کیا حکمت عملی اپنائی جائے؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے صنعتی زون کو پانی کی فراہمی کیلئے ’انڈسٹریل واٹر پارک‘ قائم
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، بلوچستان سے خاتون خودکش بمبار گرفتار
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
کم کھانے کے باوجود لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوجاتے ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم وجہ دریافت
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
کینیڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، بائیک ٹریفک سگنل پول پر جا لٹکی
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
چوتھے روز بنگلادیش کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری
DAILY MITHAN May 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
بجلی اتنی سستی کرنے جارہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کرکے رات کو استعمال کرسکیں گے، اویس لغاری
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
پیٹرول زیادہ مہنگا ہونے کہ وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی کا نفاذ ہے، حکام پیٹرولیم ڈویژن
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
تیسرے شخص کی ملکیت کو مالک کی رضامندی کے بغیرحق مہر کاحصہ نہیں بنایاجاسکتا: سپریم کورٹ
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
پاکستان میں تیل وگیس کے کتنے سال کے ذخائر موجود ہیں؟
DAILY MITHAN May 11, 2026