Skip to content
  • Sunday, 10 May 2026
  • 5:25 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان تیل، بجلی و گیس کی مقامی قیمتوں کو لاگت کے مطابق رکھے، مستحق صارفین کا تحفظ بھی یقینی بنائے: آئی ایم ایف

حالیہ پوسٹس

  • خطے پر بھارتی اجارہ داری کا خواب چکنا چور
  • ہیٹ اسٹروک سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو لال پیاز کھانا شروع کر دیں
  • ٹرمپ کا اپنا اوباما اور بائیڈن دور سے موازنہ، تباہ ایرانی جہاز اور ڈرونز کی اے آئی تصاویر پوسٹ کردیں
  • محض ایک رات کی خراب نیند کے اثرات آپ کو دنگ کر دیں گے
  • نجی ہاؤسنگ اسکیموں کی جانب سے اسلام آباد کے جعلی پتے اور نام استعمال کرنیکا انکشاف
کاروبار

پاکستان تیل، بجلی و گیس کی مقامی قیمتوں کو لاگت کے مطابق رکھے، مستحق صارفین کا تحفظ بھی یقینی بنائے: آئی ایم ایف

DAILY MITHAN May 10, 2026 0


پاکستان تیل، بجلی و گیس کی مقامی قیمتوں کو لاگت کے مطابق رکھے، مستحق صارفین کا تحفظ بھی یقینی بنائے: آئی ایم ایف

اخراجات میں کمی اور نااہلیوں کے خاتمے کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے سے توانائی کے شعبے کی پائیداری محفوظ ہوگی: عالمی ادارہ۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالر کی قسطوں کی منظوری کے ساتھ ہی آئی ایم ایف نے واضح کر دیا ہے کہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے ماحول میں پاکستان کو پیٹرول، بجلی اور گیس کی مقامی قیمتوں کو لاگت کے مطابق برقرار رکھنا ہوگا، جبکہ غریب اور کمزور طبقے کو ہدفی امداد فراہم کی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں، انسدادِ بدعنوانی کے اداروں کو مضبوط بنانا، سرکاری اداروں کی نجکاری اور کاروباری ماحول میں غیر ضروری رکاوٹوں اور ضوابط کے خاتمے جیسی ساختیاتی اصلاحات کو مزید گہرا کرنا ہوگا، پاکستان سے متعلق عالمی مالیاتی ادارے کے تخمینوں میں کہا گیا ہے کہ 2027 میں جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہنے، 2026 میں جی ڈی پی کے 1.6 فیصد کے مساوی بنیادی بجٹ سرپلس حاصل ہونے کی توقع ہے جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر جون 2026 تک 17.5ارب ڈالر تک پہنچنے اور  افراطِ زر دوبارہ بڑھ کر 8.4 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اشیائے ضروریہ کی بلند اور غیر مستحکم عالمی قیمتوں کے ماحول میں توانائی کے شعبے کی مالی حالت میں حالیہ بہتری کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ پیٹرول، بجلی اور گیس کی مقامی قیمتیں اصل لاگت کے مطابق رکھی جائیں، جبکہ کمزور ترین صارفین کو ہدفی امداد فراہم کی جائے۔ 

اخراجات میں کمی اور نااہلیوں کے خاتمے کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے سے توانائی کے شعبے کی پائیداری محفوظ ہوگی اور پاکستان کی مسابقت میں اضافہ ہوگا۔

آئی ایم ایف نے مالی سال 2027 کے لیے پاکستان کی جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ افراطِ زر دوبارہ بڑھ کر 8.4 فیصد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر جون 2026 تک 17.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) کے تحت تیسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت دوسرے جائزے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پاکستان کو تقریباً 1.1 ارب ڈالر اور 22 کروڑ ڈالر فوری طور پر جاری کیے جائیں گے۔ اس طرح دونوں پروگراموں کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر تقریباً 4.8 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔

آئی ایم ایف کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باوجود پاکستانی حکام نے اصلاحاتی پروگرام پر مضبوطی سے عمل درآمد کیا، جس سے معاشی استحکام برقرار رہا اور بیرونی مالی حالات بہتر ہوئے۔ بیان میں کہا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ سے پیدا ہونے والے جھٹکے اس بات کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتے ہیں کہ پاکستان مضبوط معاشی پالیسیوں کو جاری رکھے اور پائیدار ترقی کے لیے ساختیاتی اصلاحات کو تیز کرے۔

پالیسی ترجیحات میں معاشی استحکام برقرار رکھنا، سرکاری مالیات کو مضبوط بنانا، مسابقت اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ، سماجی تحفظ اور انسانی وسائل کو بہتر بنانا، سرکاری اداروں (SOEs) کی اصلاحات، عوامی خدمات میں بہتری اور توانائی کے شعبے کی بحالی شامل ہیں۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کا 37 ماہ پر مشتمل EFF پروگرام، جس کی منظوری 25 ستمبر 2024 کو دی گئی تھی، معیشت کو مستحکم بنانے اور پائیدار ترقی کو ممکن بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
کاروبار
طیاروں کے ایندھن کی قیمتوں میں 53 روپے فی لیٹر سے زائد کا اضافہ
DAILY MITHAN May 10, 2026
کاروبار
کشیدگی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی برقرار، برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا: وزیرخزانہ
DAILY MITHAN May 10, 2026
کاروبار
سونے کی قیمت میں 11 ہزار روپے سے زائد کا بڑا اضافہ، فی تولہ سونے کتنے کا ہوگیا؟
DAILY MITHAN May 6, 2026
کاروبار
پاکستان نے ایل این جی کی خریداری کے ٹینڈر جاری کردیے
DAILY MITHAN May 6, 2026
کاروبار
وفاقی بجٹ میں سگریٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں نمایاں اضافے کی تجویز
DAILY MITHAN May 6, 2026
کاروبار
عراق کا آبنائے ہرمز سے آنیوالے خام تیل کے خریداروں کیلئے بڑی رعایت کا اعلان
DAILY MITHAN May 5, 2026
کاروبار
خطےکی غیریقینی صورتحال کے باوجود ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 22.81 فیصد اضافہ ریکارڈ
DAILY MITHAN May 5, 2026
کاروبار
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی کمی
DAILY MITHAN May 5, 2026
کاروبار
مشرق وسطیٰ میں پھر جنگ کے سائے،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد اضافہ
DAILY MITHAN May 4, 2026
کاروبار
پاکستان بزنس فورم کا سپرٹیکس کو ختم کرنیکا مطالبہ، ٹیکس نیٹ بڑھانے کی تجاویز بھی پیش کردیں
DAILY MITHAN May 4, 2026
کاروبار
4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
کاروبار
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
کاروبار
امریکا ایران مذاکرات میں عدم پیشرفت، خام تیل کی قیمتیں 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
کاروبار
بجلی بحران پر قابو پانے کی کوشش، سی این جی سیکٹر کی گیس پاور سیکٹر کو منتقل
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
کاروبار
غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہوسکتا ہے، اسٹیٹ بینک
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
کاروبار
ایران امریکا مذاکرات تعطل کا شکار، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
کاروبار
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کر دیا
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
کاروبار
پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
کاروبار
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
کاروبار
پاکستان کا ایران کو تجارت میں سہولت دینےکا فیصلہ، ایران کوپاکستان سےکسی تیسرے ملک کیلئے تجارت کی اجازت دیدی گئی
DAILY MITHAN Apr 27, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خطے کی کشیدہ صورتحال، قطری وزیراعظم کا شہبازشریف سے چند روز میں دوسرا رابطہ
DAILY MITHAN May 10, 2026
پاکستان
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی بھارت نے بھاری قیمت چکائی، پاکستانی سفیر برائے امریکا
DAILY MITHAN May 10, 2026
پاکستان
معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات
DAILY MITHAN May 9, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کرینگے
DAILY MITHAN May 9, 2026