Skip to content
  • Sunday, 10 May 2026
  • 5:29 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • محض ایک رات کی خراب نیند کے اثرات آپ کو دنگ کر دیں گے

حالیہ پوسٹس

  • خطے پر بھارتی اجارہ داری کا خواب چکنا چور
  • ہیٹ اسٹروک سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو لال پیاز کھانا شروع کر دیں
  • ٹرمپ کا اپنا اوباما اور بائیڈن دور سے موازنہ، تباہ ایرانی جہاز اور ڈرونز کی اے آئی تصاویر پوسٹ کردیں
  • محض ایک رات کی خراب نیند کے اثرات آپ کو دنگ کر دیں گے
  • نجی ہاؤسنگ اسکیموں کی جانب سے اسلام آباد کے جعلی پتے اور نام استعمال کرنیکا انکشاف
Headline تازہ ترین

محض ایک رات کی خراب نیند کے اثرات آپ کو دنگ کر دیں گے

DAILY MITHAN May 10, 2026 0


محض ایک رات کی خراب نیند کے اثرات آپ کو دنگ کر دیں گے

یہ انکشاف ایک نئی تحقیق میں کیا گیا / فائل فوٹو

کیا آپ کے خیال میں ایک رات نہ سونے سے صحت پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے؟

تو ایک نئی طبی تحقیق کے نتائج دنگ کر دیں گے۔

درحقیقت محض ایک رات کی خراب نیند سے انسانی دماغ پر ایسے اثرات مرتب ہوتے ہیں جو الزائمر امراض سے ملتے جلتے ہوتے ہیں۔

جرنل آئی بی آر او نیورو سائنس رپورٹس میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ مختصر وقت کے لیے بے خوابی یا بے چینی سے ہی دماغ کو متعدد مسائل کا سامنا ہوتا ہے، جیسے دماغی خلیات کے درمیان تعلق کمزور ہو جاتا ہے، یادداشت کو متاثر کرنے والا ورم متحرک ہوتا ہے، زہریلا مواد اکٹھا ہونے لگتا ہے جبکہ نئے دماغی خلیات بننے کا عمل سست ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق میں گزشتہ 25 سال کے دوران نیند کی کمی، یادداشت اور دماغی افعال پر ہونے والی تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایک رات کی خراب نیند سے دماغ پر جو منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ الزائمر امراض سے آنے والی دماغی تنزلی سے ملتے جلتے ہوتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ 18 سے 64 سال کی عمر کے تمام افراد کو روزانہ 7 سے 9 گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ دماغی صحت کو مستحکم رکھا جاسکے۔

بچوں یا 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو دماغی نشوونما کے مرحلے میں اس سے زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

تحقیق میں دریات کیا گیا کہ نیند کی کمی کے شکار افراد کو نئی چیزیں سیکھنے میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے، وہ باتوں کو آسانی سے بھول جاتے ہیں، فرضی یادیں بڑھ جاتی ہیں، چڑچڑے پن اور فیصلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جبکہ جذباتی یادوں کا تجزیہ کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

الزائمر امراض کا ابھی کوئی علاج دریافت نہیں مگر تحقیق میں بتایا گیا کہ دوپہر میں مختصر قیلولے اور رات کو زیادہ وقت تک نیند سے بیشتر ایسے مسائل کو ریورس کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل نومبر 2023 میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک رات کی خراب نیند سے جسمانی توانائی میں ہی کمی نہیں آتی بلکہ دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کا خطرہ بھی نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

خیال رہے کہ دل کی دھڑکن کی ترتیب بگڑنے سے ہارٹ فیلیئر، فالج اور دیگر امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ان افراد کی دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کے مسئلے کا سامنا تھا اور یہ دیکھا گیا کہ ان کی نیند کا معیار کیسا ہے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ محض ایک رات کی خراب نیند سے دل کی دھڑکن کی ترتیب متاثر ہونے کا خطرہ 15 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اگر نیند کی کمی کا سلسلہ کئی دن یا ہفتوں تک برقرار رہے تو یہ خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج JACC: Clinical Electrophysiology میں شائع ہوئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
خطے پر بھارتی اجارہ داری کا خواب چکنا چور
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
ہیٹ اسٹروک سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو لال پیاز کھانا شروع کر دیں
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
نجی ہاؤسنگ اسکیموں کی جانب سے اسلام آباد کے جعلی پتے اور نام استعمال کرنیکا انکشاف
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
نیتو کپور کا رشی کپور کی موت کے بعد نیند کیلئے انجیکشنز لگوانے کا انکشاف
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کے پی سے رابطہ، دہشتگردی کیخلاف ہر ممکن تعاون فراہم کرنیکی یقین دہانی
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں ایک ہفتے تک انٹرنیٹ سروس سست ہونیکا امکان
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، دلہا دلہن سمیت 26افراد زخمی
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
شوگر ملز مالکان نے 10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
بنیان المرصوص صرف آپریشن نہیں پاکستانی قوم کی غیرت اور اللّٰہ کی مدد کی نشانی تھی: شاہد آفریدی
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
وہ بس میں آیا اور دلوں میں بس گیا، ملک عقیل دانش تیمور کی حمایت میں سامنے آگئے
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
‘غریب کا بس خودکشی کرنا باقی ہے’، مریم کے 2026 میں سب سے کم مہنگائی کے دعوے پر بلال قریشی کا ردعمل
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھادیا گیا
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھادیا گیا
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
شکیرا کے فٹبال ورلڈکپ کے گیت کے نئے ٹیزر نے دھوم مچادی
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کے اذان اویس کی اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں ڈاکو بیوپاری سے 45 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب جاری
DAILY MITHAN May 10, 2026
Headline تازہ ترین
سابق بھارتی اداکار جوزف وجے الیکشن میں کامیابی کے بعد آج وزیراعلیٰ کے عہدےکا حلف اٹھائیں گے
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
اسرائیل نے ایران پر حملوں کیلئے عراق میں خفیہ فوجی اڈہ قائم کیا: وال اسٹریٹ جرنل
DAILY MITHAN May 10, 2026
تازہ ترین
معرکہ حق میں شاندار فتح کا ایک سال مکمل، جی ایچ کیو میں آج پر وقار تقریب ہوگی
DAILY MITHAN May 10, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خطے کی کشیدہ صورتحال، قطری وزیراعظم کا شہبازشریف سے چند روز میں دوسرا رابطہ
DAILY MITHAN May 10, 2026
پاکستان
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی بھارت نے بھاری قیمت چکائی، پاکستانی سفیر برائے امریکا
DAILY MITHAN May 10, 2026
پاکستان
معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات
DAILY MITHAN May 9, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کرینگے
DAILY MITHAN May 9, 2026