وائٹ ہاؤس ڈنر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کا ممکنہ مقصد ایران سے امریکی و اسرائیلی جنگ پر احتجاج تھا۔
ہوم لینڈ سکیورٹی نے اپنی جائزہ رپورٹ حکام کے حوالے کردی، انٹیلی جنس اینڈ اینالیسز ونگ کی رپورٹ کے مطابق ملزم ‘کول ایلن’ کا مزاج سیاسی و سماجی معاملات پر شکایتوں والا تھالیکن ایران امریکا جنگ نے وائٹ ہاؤس ڈنر حملے میں اہم کردار ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کی سوشل میڈیا پوسٹس کے جائزے میں پتہ چلا کہ وہ جنگ چھیڑنے کے امریکی اقدام پر تنقید کرتا تھا۔
استغاثے نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیاکہ ملزم ایلن صدر ٹرمپ سے سیاسی مخالفت رکھتا تھا اور حکومتی پالیسیوں کے ان فیصلوں کے خلاف جدوجہد کے عزائم رکھتا تھا جنہیں وہ غلط سمجھتا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا تھا۔
بعد ازاں ملزم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا۔


























Leave a Reply