پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 588 رنز کے ساتھ بہترین بیٹر قرارپائے، انہیں گولڈن بیٹ اور حنیف محمدکیپ دی گئی۔
پشاور زلمی کے فرحان یوسف کو بہترین فیلڈر جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بہترین آل راؤنڈر قرار دیا گیا۔
پشاور زلمی کے سفیان مقیم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرارپائے، لیگ کے بہترین بولر سفیان مقیم کو فضل محمود کیپ دی گئی، سفیان مقیم نے ایونٹ میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔
کوشال مینڈس بہترین وکٹ کیپر قرار دیےگئے، حیدرآباد کنگز مین کے حُنین شاہ ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔
آصف یعقوب پی ایس ایل الیون کے بہترین امپائر قرار دیے گئے، حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم کو اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ دیاگیا۔


























Leave a Reply