Preloader

اسلام آباد: حکومت نے ستمبر کیلئے ایل این جی کارگو کی بولی مسترد کر دی۔

پی ایل ایل نے گزشتہ روز ایل این جی کارگو خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا اور ایل این جی کے اسپاٹ کارگو کی خریداری کیلئے آج تک بولیاں طلب کی تھیں۔

بولیاں 4 سے 8 ستمبر کے کارگو ڈلیوری کیلئے طلب کی گئی تھیں۔

پی ایل ایل کا کہنا ہے کہ ایل این جی کارگو کے لئے صرف ایک عالمی کمپنی نے بڈ جمع کرائی، بی پی سنگاپور نے 26.969 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی دی تھی۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس اور آئل کی قلت کے باعث متعدد پاور پلانٹس سے بجلی پیداوار میں کمی آ گئی ہے۔

ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 3 سے 5 گھنٹے تک ہو گیا ہے، بجلی کا مجموعی شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا ہے، جب کہ لیسکو کا بجلی شارٹ فال ایک ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا۔

ذرائع کے مطابق آر ایل این جی جہاز پورٹ پر نہ پہنچنے سے گیس بحران بڑھنے کا خدشہ ہے، گیس اور آئل کی بچت کے لیے پاور پلانٹس کو کم صلاحیت پر چلایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *