Preloader

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس جن ہے جو نقصان نہیں پہنچاتا بس اپنی موجودگی کا احساس دلاتا ہے۔

محسن گیلانی پاکستان کے ایک معروف ٹیلی ویژن اور ریڈیو آرٹسٹ اور پروڈیوسر ہیں، ان کا تعلق ملتان سے ہے ، وہ پاکستان کے معزز سادات خاندان سے وابستہ ہیں، وہ اپنی شگفتہ اور پرکشش شخصیت کے حامل ہیں اور اداکار نے لاتعداد مقبول ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے۔

سینئر اداکار نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ “دی بلیو ٹروتھ” میں شرکت کی اور اس دوران دعویٰ کیا کہ وہ جنات کے بادشاہ ہیں۔

محسن گیلانی نے کہا کہ اگر آپ جنات کی بات کریں تو میں جنات کا بادشاہ ہوں، میں آج آپ کے شو میں یہ بات کہہ رہا ہوں، اس وقت ایک جن میرے ساتھ ہے اور میں اس بارے میں مذاق نہیں کر رہا۔ یہ سچ ہے، ہمارے پاس جنات ہیں، ہمارے بزرگوں کے پاس جنات ہوتے تھے جو لوگ قرآن کا علم رکھتے ہیں وہ ان لوگوں کو جانتے ہیں جن کے پاس جنات قابو میں ہوتے ہیں۔

ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstv

انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ نسل در نسل چلتا رہتا ہے جب تک کہ جن زندہ رہتے ہیں، میرے پاس بھی ایک جن ہے اور ان کا نام مسٹر نجیب ہے۔ وہ میرے والد کی وفات کے بعد سے 12 سال سے میرے ساتھ ہیں۔

اداکار نے کہا کہ یہ ایک بالکل الگ بحث ہے اور آپ کو ڈرنا نہیں چاہیے کیونکہ وہ نقصان نہیں پہنچاتے، وہ صرف اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں، وہ بچوں کے ساتھ کھیلتے بھی ہیں اور وہ کوئی چیز اٹھا کر کچھ دیر بعد وہیں گرا دیتے ہیں ان کے بارے میں زیادہ تر توہمات غلط ہیں۔

محسن گیلانی نے کہا کہ جن بھی اللہ کی مخلوق ہیں اور ان کے بھی مسلک ہیں، جنات اتنے آزاد نہیں ہیں کہ آپ کے لیے کھانا پکائیں یا لائیں، وہ انسانوں سے ڈرتے ہیں ہم اشرف المخلوقات ہیں۔ وہ غائب ہوتے ہیں اور صرف اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں، آپ انہیں احکامات نہیں دے سکتے، وہ انسانیت کی خدمت نہیں کرتے۔

سینئر اداکار نے مزید کہا کہ ہاں انہیں مٹھائیاں بہت پسند ہیں، اور پرانے مٹھائی فروش جانتے تھے کہ جب جن ان کی دکانوں پر مٹھائی خریدنے آتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *