امریکا نے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو اسلحہ اور فوجی آلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی۔
امریکا نے قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کو مزید اسلحہ اور فوجی آلات فروخت کرنے کی منظوری دی ہے ، اس اسلحے کی مالیت 8 ارب 60 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کویت کو ڈھائی ارب ڈالر کا بیٹل کمانڈ سسٹم اور متعلقہ آلات فروخت کرنے کی منظوری دی ہے، اسرائیل کو بھی 99 کروڑ 24 لاکھ ڈالر مالیت کے ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹم کی فروخت کی منظوری دے دی گئی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے قطر کو 4 ارب ایک کروڑ ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل جبکہ متحدہ عرب امارات کو 14 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن بیچنے کی بھی منظوری دیدی۔

























Leave a Reply