بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ہونے والے برکس کے نائب وزرائے خارجہ اجلاس میں شدید اختلافات سامنے آگئے۔
بھارت کی جانب سے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل-فلسطین سے متعلق زبان کو نرم کرنےکی کوشش کی گئی جبکہ اجلاس میں شریک سفارتکار وں نے مشترکہ اعلامیہ میں استعمال کی گئی زبان کی مخالفت کی۔
بھارتی میڈیاکےمطابق 23 اور 24 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں متحدہ عرب امارات اور ایران کے نمائندوں کے درمیان حالیہ ایران جنگ پر سخت اختلافات سامنے آئے۔
رپورٹس میں کہا گیا کہ کئی سفارتی اور سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر زبان کو نرم کرنے کی ایک غیر متوقع کوشش کی گئی اور اس اقدام کی تقریباً تمام دیگر رکن ممالک نے مخالفت کی۔
خیال رہے کہ رواں سال برکس کی صدارت بھارت کے پاس ہے اور بھارت رواں سال ستمبر میں 18ویں برکس کانفرنس کی میزبانی کرےگا۔


























Leave a Reply