پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں نرسری اور نیونیٹالوجی سیٹ اپ کیلئے ایس او پیز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نرسری اور نیونیٹالوجی یونٹس کےمعیار اور انتظامی امور کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا جس کے لیے پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق کو کنوینر مقرر کیا گیا۔
ورکنگ گروپ نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کے لیے معیاری طریقہ کار تیار کرے گا۔ نوزائیدہ بچوں کے داخلے اور ڈسچارج کیلئےکلینکل معیار وضع کرنے کی سفارش کرے گا۔
نیونیٹل یونٹس میں آگ، بجلی کے لوڈ اور ایمرجنسی انخلا کے خطرات کا جائزہ لیا جائے گا۔
نیونیٹل یونٹس میں فائرسیفٹی، ایمرجنسی ایویکیویشن، فائر فائٹنگ ایس او پیز تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز، نرسز، معاون عملے کیلئےایمرجنسی انخلا، نوزائیدہ بچوں کی منتقلی کے تربیتی ماڈلز تیار ہوں گے۔ نیونیٹل یونٹس میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے چیک لسٹس اور آڈٹ ٹولز تیار ہوں گے۔
ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کو سفارشات سات روز میں مجاز اتھارٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
