Preloader

کراچی : شہر قائد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک شہری سے مبینہ بدسلوکی اور دھمکیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے آئی جی ٹریفک کراچی کی ہدایت پر واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ایک ٹریفک اہلکار کو شہری کو موبائل فون ہاتھ میں نہ رکھنے کی ہدایت کرتے اور مبینہ طور پر دھمکاتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں سے بدسلوکی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی طور پر رقم طلب کرنے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی اہلکار کے خلاف شکایت ثابت ہونے کی صورت میں محکمانہ ضوابط کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

کراچی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی عزت، تحفظ اور قانون کی پاسداری اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ اہلکاروں کے طرزِ عمل کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *