بھارت کے رئیلٹی شو ’دی ٹریٹرز 2‘ سے باہر ہوکر بھی اداکارہ پارول گلاٹی ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
ریئلیٹی شو ’دی ٹریٹرز 2‘ میں اپنے بے باک انداز، اعتماد اور حکمت عملی پر مبنی کھیل سے اداکارہ اور کاروباری شخصیت پارول گلاٹی نے ناظرین کے درمیان اپنی ایک خاص پہچان بنالی ہے۔
شو کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ان کی زبردست پزیرائی ہو رہی ہے، ناظرین انہیں اس سیزن کی سب سے بااثر کھلاڑیوں میں سے ایک قرار دے رہے ہیں۔
شو میں پارول کو ان کے اعتماد کی وجہ سے ’مالکن‘ کے نام سے بھی پہچانا گیا۔
ناظرین کو شو میں اپنے برانڈز کو اسمارٹ انداز میں پروموٹ کرنے کا ان کا طریقہ تو پسند آیا ہی لیکن اس سے بھی زیادہ ان کی بے باک، سچی اور سمجھدار شخصیت نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
دی ٹریٹرز 2 کے بعد پارول کے مداح سوشل میڈیا پر ان کی تعریف کر رہے ہیں، کئی ناظرین نے ان کے کھیل کو اس سیزن کی مضبوط ترین حکمت عملیوں میں شمار کیا ہے۔
ناظرین کی جانب سے ملنے والی محبت پر پارول گلاٹی نے کہا کہ دی ٹریٹرز 2 کے بعد انہیں ملنے والی محبت ان کے لیے انتہائی خاص اور جذباتی تجربہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے مانتی ہیں کہ خود جیسا ہونا ہی انسان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔
پارول نے کہا کہ انہیں ’دیوا‘ کہا جانا یقیناً اچھا لگتا ہے لیکن وہ چاہتی ہیں کہ لوگ انہیں صرف گلیمر کے لیے نہیں بلکہ ایک ایسی انسان کے طور پر یاد رکھیں جو ہمیشہ اپنی سوچ کے ساتھ سچی رہی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پورے اعتماد کے ساتھ اپنا کھیل کھیلا اور اس پورے تجربے کے ہر لمحے سے لطف اٹھایا، ایسے شوز ناظرین کو کسی شخص کی شخصیت کے مختلف پہلو دیکھنے کا موقع دیتے ہیں۔ یہاں فنکار ہمیشہ کسی کردار کے پیچھے نہیں چھپ سکتا۔
