Preloader

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فریال گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی منگنی فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ سے ہوئی تھی۔

اداکارہ فریال گوہر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران اپنی زندگی کی سچی محبت سے متعلق اظہار خیال کیا۔

 انہوں نے انکشاف کیا کہ میں اپنی زندگی کی محبت سے منگنی کرچکی تھی اور وہ فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے پائلٹ اور خود بھی فلسطینی شہری تھے۔

فریال گوہر نے کہا کہ منگیتر ایک مرتبہ جس طیارے کو اڑا رہے تھے وہ ریٹ کے طوفان میں پھنس گیا اور اس میں لینڈنگ کے لیے ایندھن کافی نہیں تھا ایسے میں انہوں نے یاسر عرفات کو محفوظ رکھنے کے لیے باتھ روم میں بند کیا اور دروازہ لاک کردیا۔ اس کے بعد وہ یاسر عرفات کو بچانے کے لیے طیارے کو انتہائی خطرناک انداز میں نیچے لے گئے اور خود شہید ہوگئے۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

فریال گوہر نے کہا کہ یہ واقعہ ہماری شادی سے دو ہفتے قبل پیش آیا تھا اور منگیتر اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی انتقال کرگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے منگیتر کے پاس ایک لاکٹ تھا جو میں نے انہیں دیا تھا اور اس پر ہماری ہونے والی شادی کی تاریخ کندہ تھی، انتقال سے قبل انہوں نے یہ لاکٹ ایک پاکستانی ڈاکٹر کو دیا اور درخواست کی کہ وہ یہ لاکٹ فریال گوہر تک پہنچا دیں، کئی برس بعد وہ پاکستانی ڈاکٹر مجھ سے ملے اور انہوں نے میرے منگیتر کی آخری نشانی وہی لاکٹ مجھے واپس کر دیا۔

سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ میری زندگی کی ایسی یاد ہے جسے میں کبھی بھلا نہیں سکتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *