Preloader

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن فائیو‘ میں سامعہ حجاب اور ڈاکٹر زی لڑ پڑے۔

’تماشہ سیزن فائیو‘ کی میزبانی کے فرائض عدنان صدیقی انجام دے رہے ہیں جبکہ رئیلٹی شو دوسرے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے اور پہلے ہفتے کے بعد اداکارہ لیلیٰ کو وزیر نامزد کیا گیا ہے اور انہوں نے ڈاکٹر زی کو اپنا مشیر رکھا ہے۔

تاہم گزشتہ روز سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب اور ڈاکٹر زی کی لڑائی ہوگئی۔

سامعہ حجاب کہتی ہیں کہ ’میں بات کرنے کے لیے آئی تم نے مجھ سے ٹھیک سے بات نہیں کی اب یہاں سے چلے جاؤ۔‘

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

ڈاکٹر زی کہتے ہیں کہ ’میں کسی اور کے پاس نہیں گیا مجھے جانے کا نہیں بولو۔‘

سامعہ مزید کہتی ہیں کہ ’میں بات کرنے آئی تھی تو تم نے مجھ سے بات کی بلکہ اٹھ کر دوسری جانب چلے گئے، میری تم سے اتنی اچھی دوستی نہیں ہے یہاں سے جاؤ۔‘

اس کے بعد ڈاکٹر زی بھی غصے میں وہاں سے چلے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *