Skip to content
  • Sunday, 31 May 2026
  • 10:41 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • فضائی حدود سے متعلق علامہ ناصر عباس کا ویڈیو بیان AI سے تیار کیا گیا

حالیہ پوسٹس

  • سہیل آفریدی کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، 30 سے زائد اراکین غیر حاضر رہے
  • فیفا اور اے ایف سی کا پاکستان فٹبال فیڈریشن کے آئین میں فوری ترمیم پر زور
  • اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
  • مکہ میں مناسک حج کی ادائیگی کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر ایمرجنسی سروس نے 9 منٹ میں حاجی کی جان بچالی
  • روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
Headline تازہ ترین

فضائی حدود سے متعلق علامہ ناصر عباس کا ویڈیو بیان AI سے تیار کیا گیا

DAILY MITHAN Mar 12, 2026 0


ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے ایک ٹی وی ٹاک شو کے دوران الزام لگایا ہے کہ امریکہ نے ایران پر حملے کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کیں۔

یہ دعویٰ غلط ہے۔ سینیٹر نے پروگرام کے دوران ایسی کوئی گفتگو یا ریمارکس نہیں دیئے۔

دعویٰ

3 مارچ کو ایکس (ٹوئٹر) پر صارف نے 18 سیکنڈ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں اپوزیشن رہنما علامہ راجہ ناصر عباس کو ایک نجی نیوز چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس پوسٹ کا کیپشن کچھ یوں تھا: ”پاکستان، ایران پر حملے کے لیے اپنی فضائی حدود امریکہ اور اسرائیل کو دے رہا ہے۔ اس شیعہ رہنما کو سنیں۔“

اس ویڈیو میں علامہ ناصر عباس یہ کہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ: ”میری آرمی کی ٹاپ لیڈر شپ سے کئی مرتبہ بات ہوئی، مگر پھر ہماری فوج نے امریکہ کو اپنا ائیر سپیس استعمال کرنے دیا، یہ بہت غلط ہے، بہت شرمناک ہے، ایران میں جو بھی کچھ ہورہا ہے اس کی ذمہ داری پاکستان پر ہے۔“

اس آرٹیکل کے شائع ہونے تک مذکورہ ویڈیو کو 46 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا۔

حقیقت

علامہ راجہ ناصر عباس نے اس انٹرویو کے دوران پاکستان کی فضائی حدود کے امریکہ کی جانب سے استعمال ہونے سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ درحقیقت، یہ پروگرام 2024 میں نشر ہوا تھا، جو رواں برس فروری میں ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں سے بہت پہلے کی بات ہے۔

انٹرنیٹ پر گردش کرنے والا یہ کلپ علامہ ناصر عباس کے ایک نجی نیوز چینل کو 27 جولائی 2024 کو دیے گئے انٹرویو سے لیا گیا ہے۔ جیو فیکٹ چیک نے اس اصل ریکارڈنگ کا جائزہ لیا ہے جو کہ 40 منٹ سے زیادہ طویل ہے۔ اس پوری گفتگو کے دوران سیاسی رہنما نے کہیں بھی امریکہ کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کیے جانے کا ذکر نہیں کیا۔

مکمل انٹرویو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

جیو فیکٹ چیک نے یونیورسٹی ایٹ بفیلو کے ٹول ڈیپ فیک او میٹر (DeepFake-o-Meter) کے ذریعے بھی اس وائرل کلپ کا تجزیہ کیا۔ اس ٹول کے نتائج میں ویڈیو کے جعلی ہونے کا امکان 99.7 فیصد ظاہر کیا گیا، جو اس بات کی واضح نشاندہی ہے کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔

فیکٹ چیک: فضائی حدود سے متعلق علامہ ناصر عباس کا ویڈیو بیان AI سے تیار کیا گیا

یونیورسٹی ایٹ بفیلو کےڈیپ فیک او میٹر کے تجزیے کا اسکرین شاٹ، جس میں ویڈیو کے99.7 فیصد جعلی ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) مواد کی شناخت کرنے والے پلیٹ فارم ہائیو ماڈریشن (Hive Moderation) نے بھی اس ویڈیو کلپ کو 99.7 فیصد کا مجموعی اسکور دیا ہے، جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ مواد مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

فیکٹ چیک: فضائی حدود سے متعلق علامہ ناصر عباس کا ویڈیو بیان AI سے تیار کیا گیا

ہائیو ماڈریشن کے تجزیے کا اسکرین شاٹ، جو اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی ہے

بصری معائنے (Visual examination) سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ علامہ ناصر عباس کے لبوں کی جنبش اور چہرے کے تاثرات آواز کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتے۔ آواز اور ویڈیو کے درمیان یہ تضاد اس بات کی ایک اور مضبوط علامت ہے کہ اس ویڈیو میں ردوبدل (Manipulation) کی گئی ہے۔

فیصلہ: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ کلپ مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے پاکستان کی فضائی حدود کے بارے میں یا ویڈیو میں منسوب کردہ دیگر دعووں سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔

ہمیں X (ٹوئٹر) GeoFactCheck@ اور انسٹا گرام geo_factcheck@ پر فالو کریں۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
فیفا اور اے ایف سی کا پاکستان فٹبال فیڈریشن کے آئین میں فوری ترمیم پر زور
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
کوئی فاروڈ بلاک نہیں، اگر کوئی ایک بھی ایسی حرکت کرے گا تو کے پی کی زمین اس پر تنگ کر دی جائے گی: شفیع جان
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
سعد رفیق کا اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بتا سکتے ہیں کہ کیلے کو کس نمبر کے دھاگے سے باندھا ہوا ہے؟
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا جبری شٹ ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور:کینال روڈ کے ریلوے پھاٹک پر مامور ملازم ڈیوٹی سے غائب، ڈرائیورکھلے پھاٹک سے ہی مال گاڑی گزار کرلےگیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
200 یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنیوالے حقدار صارفین کو سبسڈی ملتی رہےگی، وفاقی وزیر توانائی
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
خواجہ آصف کے لیسکو کیخلاف ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
موجودہ عہد میں بہت زیادہ جوان افراد کینسر کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟ اہم وجہ دریافت
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
یوٹیوب میں ایک اور بہترین اے آئی فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ہل پارک کے قریب مبینہ قبضے اور متنازع تعمیرات کے معاملے میں نئے سوالات نے جنم لے لیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ہل پارک کے ایم سی کی پراپرٹی تھی اور رہیگی، ایک انچ جگہ بھی کسی کو نہیں دی: مرتضیٰ وہاب
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ملائیشیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
شمال مشرقی امریکا کے اوپر شہابیہ پھٹنے سے 300 ٹن بارود کے برابر توانائی کا اخراج
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
کراچی میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت کا شکار
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی لسانی سیاست کا جنازہ نکال چکے، ترجمان سندھ حکومت کا فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل
DAILY MITHAN May 31, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سہیل آفریدی کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، 30 سے زائد اراکین غیر حاضر رہے
DAILY MITHAN May 31, 2026
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026