عراق کی سمندری حدود میں 2 غیر ملکی آئل ٹینکرز پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں عملے کا ایک غیر ملکی رکن ہلاک ہوگیا۔
عراقی حکام کے مطا بق بارودسے بھری کشتیوں نے 2 ٹینکرز کو نشانہ بنایا، حملے کے بعد دونوں ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی۔
حکام نے بتایا کہ حملے میں عملے کا ایک غیر ملکی رکن ہلاک ہوگیا جبکہ دونوں جہازوں پر سوار باقی 24 افراد پر مشتمل عملے کو بحفاظت نکال لیا۔
ادھر عمان کی سلالہ پورٹ پر ایرانی حملے سےتیل کےذخیرے میں آگ لگ گئی۔
ایران کی عمان کی تیل تنصیبات پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی اور کہا کہ عمان میں تیل کی تنصیب پر حملہ علاقائی تناؤبڑھانےکی سازش ہے، بعض اوقات امریکا اور اسرائیل اشتعال انگیز اقدام کرتےہیں۔
یاد رہے کہ منگل کو بھی آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں تین بحری جہازوں پر حملہ ہوا تھا جن میں تھائی لینڈ، جاپان اور مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار جہاز شامل ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے تھائی پرچم بردار جہاز پر حملہ قبول کیا تھا۔


























Leave a Reply