اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے جو اہلکار ہتھیار ڈال دیں گے انہیں نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔
ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے حملوں کا نشانہ بننے والے تمام ممالک کے ساتھ کھڑے ہیں، ایرانی حملوں کا نشانہ بننے والے ممالک ہم سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران کی فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے، ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے منظم منصوبہ موجود ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کےجو اہلکار ہتھیار ڈال دیں گے انہیں نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے کہاکہ جنگ زیادہ طویل نہیں ہوگی۔
ادھر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے اپنی جنگ میں امریکا کو پھنسا دیا ہے، ایک ہفتے کی جنگ میں امریکا کے 100 ارب ڈالرخرچ ہوئے، امریکا جنگ میں شدت چاہتا ہےتوہم نےطویل تیاری کر رکھی ہے۔


























Leave a Reply