ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی کا کہنا ہے انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ کئی امریکی فوجیوں کو قیدی بنا لیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں علی لاریجانی نے کہا خطے کے ممالک جانتے ہیں کہ امریکا اب ان کی سکیورٹی یقینی نہیں بنا سکتا، امریکی اڈے دشمنوں کے لیے استعمال ہوں گے تو ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے۔
علی لاریجانے کا کہنا تھا کہ امریکا اپنےغلط اندازوں کے دلدل میں پھنس چکا ہے، ایران پر حملے کرکے ٹرمپ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے، خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو خطے کے ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں، امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے جواب پر ایرانی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں۔
ان کا کہنا تھا آبنائے ہرمز بند نہیں کی، جنگ کے باعث صورتحال متاثر ہے، جنگ نہیں چاہتے لیکن جارحیت کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے، امریکا کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی۔


























Leave a Reply