اماراتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دبئی کے علاقے البرشا میں ہفتہ کی شام جاں بحق ہونے والا شخص پاکستانی شہری تھا جو بطور ڈرائیور فرائض انجام دے رہا تھا۔
حکام کے مطابق دبئی میں حالیہ حملوں کے نتیجے میں اب تک 2 پاکستانیوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اس سے قبل دبئی میڈیا آفس نے بتایا تھاکہ البرشا میں فضائی دفاعی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں ایشیائی ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
ادھر ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی تصدیق کی ہے کہ دبئی مرینا میں امریکی فوجی مقام کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
اس کے علاوہ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تہران ریفائنری پر حملے کے بعد حیفا ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔


























Leave a Reply