بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل سے قبل توہم پرستی اور وہم کا شکار ہوگئی جس کے باعث بھارتی ٹیم کا احمد آباد میں ہوٹل ہی تبدیل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے بھارتی ٹیم نے ہوٹل تبدیل کردیا گیا ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کیلئے بھارتی ٹیم نے جس ہوٹل میں قیام کیا تھا، اب اس ہوٹل میں قیام نہیں کیا۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لہٰذا شکست کی وجہ سے ہوٹل تبدیل کیا گیا، ممکنہ طور پر یہ حد سے زیادہ توہم پرستی اور وہم ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے ایک اہم اسپورٹ اسٹاف رکن ہر وینیو پر ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا مانگتے ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کی کامیابی کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن سہولت مہیا کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل سے قبل ممبئی میں ٹریننگ سیشن چاند گرہن کے اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے45منٹ تاخیر سے شروع کیا تاہم ہوٹل کی تبدیلی کے حوالے سے باضابطہ طور پر نہیں بتایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم اب اس ہوٹل میں نہیں جہاں رہائش پذیر ہوتے ہوئے بھارت کو ورلڈ کپ 2023 کے فائنل اورجنوبی افریقا سے سپر 8 مرحلے میں شکست ہوئی تھی۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم کے ممکنہ طور پر ریڈ پچ پر فائنل کھیلنے کا امکان ہے، 2 ہفتے قبل احمد آباد میں بلیک پچ پر اسے جنوبی افریقا سے شکست ہوئی تھی، احمد آباد میں وینیو پر ریڈ پچ بلیک پچ اور ریڈ اور بلیک مٹی کے مکسچر کی پچز دستیاب ہیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ممبئی میں سیمی فائنل ریڈ مٹی کی پچ پر کھیلا گیا تھا جہاں بھارتی میڈیا کی بیٹنگ کامیاب رہی تھی، احمد آباد کے وینیو کو بھارتی ٹیم کیلئے ان لکی قرار دیا جاتا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ احمد آباد کے وینیو پر اب بھارتی ٹیم کے لیے منظر نامہ تبدیل کر کے قسمت تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ممکنہ طور پر بھارتی ٹیم ہوم ٹیم کے ڈریسنگ روم کی بجائے مہمان ٹیم کے ڈریسنگ روم کا انتخاب کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کل بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔


























Leave a Reply