پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نےکراٹے ٹیم کے دورہ روس میں انسانی اسمگلنگ کی شکایت پر تحقیقات شروع کردیں۔
ایف آئی اے کے مطابق شکایت موصول ہوئی ہے کہ نیشن کپ کراٹے ٹورنامنٹ کو انسانی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا گیا، مبینہ طورپرغیر متعلقہ افراد کو شامل کرکے انہیں یورپ فرارکرانے کی کوشش کی گئی۔
ایف آئی اے کے مطابق لنڈی کوتل، ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے کوچز اورارکان سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ماسکو ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے تمام اراکین کی جانچ کی جائے گی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، ثبوت ملنے پرمتعلقہ فیڈریشنز اورعہدیداران کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔
واضح رہےکہ 28 فروری سے 2 مارچ تک ماسکو میں نیشن کپ کراٹے ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا تھا۔


























Leave a Reply