امریکا نے آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ کرلیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کیساتھ امریکی نیوی جائے گی۔
امریکی صد رٹرمپ کا کہنا ہے کہ جہازوں کے انشورنس میں امریکی مالیاتی ادارہ مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکرز سمیت تمام تجارتی جہازوں کو انشورنس اور گارنٹیز فراہم کی جائیں گی، اقدام کا مقصد خلیج میں جاری کشیدگی کے دوران تجارتی سرگرمیوں کا تحفظ ہے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں سب کچھ تباہ کردیا گیا ہے ، ایران کی فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم کر دی ، بو لے ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا تیل کی قیمت شاید کچھ عرصہ بلند رہے ، جنگ ختم ہونے پر امید ہے کہ تیل کی قیمت پہلے سے بھی زیادہ کم ہوجائے گی۔


























Leave a Reply