امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہےکہ امریکی فوج نے ایران میں تقریباً 2،000 اہداف پر حملے کیے ہیں۔
سینٹکام کے مطابق امریکا نے ایران کی آبدوز سمیت 17 بحری جہازوں کو تباہ کیا، خلیج عرب، ہرمز اور خلیج عمان میں اب کوئی بھی ایرانی بحری جہاز موجود نہیں۔
امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی جانب سے 500 بیلسٹک میزائل اور 2 ہزار سے زائد ڈرون داغے گئے۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں سب کچھ تباہ کردیا گیا ہے ، ایران کی فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم کر دی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی ہے۔ اہداف کے حصول تک ایران سے جنگ جاری رہے گی۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے بھی کہا کہ امریکا ایران کے میزائل پیڈز کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران کے جوہری اوربیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔
مارکو روبیو نے مقاصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


























Leave a Reply