Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 8:30 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں

حالیہ پوسٹس

  • ایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: اماراتی حکومت کا اعلان
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
  • ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 13900 روپے کی بڑی کمی
  • جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
Headline تازہ ترین

جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں

DAILY MITHAN Mar 3, 2026 0


جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں

جوان افراد میں آنتوں کے کینسر کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے / فائل فوٹو

آنتوں کا کینسر دنیا میں سرطان کی تیسری سب سے عام قسم ہے اور دنیا بھر میں اس کے کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

درحقیقت دنیا بھر میں جوان افراد (50 سال سے کم عمر) میں آنتوں کے کینسر کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دسمبر 2024 میں جرنل Lancet Oncology میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یورپ، شمالی افریقا، ایشیا اور اوشیانا سمیت دنیا بھر میں جوان افراد میں آنتوں کے کینسر عام ہو رہا ہے۔

محققین ابھی یہ مکمل طور پر نہیں سمجھ سکے کہ آنتوں کا کینسر دنیا بھر میں تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے۔

مگر ان کا ماننا ہے کہ جنک فوڈ کا استعمال، زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے اور موٹاپا ممکنہ طور پر کینسر کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کرنے والے عناصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوان افراد میں کینسر کے پھیلاؤ کا رجحان دنیا بھر میں نظر آتا ہے۔

عام طور پر کولہوں سے خون کا اخراج اس کی عام ترین علامت ہے مگر دیگر چند علامات بھی ہیں جن پر بیشتر افراد توجہ مرکوز نہیں کرتے۔

اس حوالے سے امریکن کالج آف سرجنز کی جانب سے گائیڈلائنز جاری کی گئی ہیں جن میں کینسر کی اس قسم کی علامات کے بارے میں بتایا گیا۔

ویسے تو کینسر کی یہ قسم اب بھی معمر افراد میں زیادہ عام ہوتی ہے مگر جوان افراد میں اس کے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران آنتوں کے کینسر کے ہر 5 میں سے ایک کیس کی عشخیص 54 سال سے کم عمر افراد میں ہوئی۔

تو ان ابتدائی علامات کے بارے میں جانیں جن کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

آنتوں کی سرگرمیوں میں تبدیلیوں کا تسلسل برقرار رہنا

قبض یا ہیضے کے ساتھ فضلے کے اخراج کی عادات میں نمایاں تبدیلیاں اس کینسر کی جانب اشارہ ہوسکتی ہیں۔

فضلے کے اخراج کے باوجود پیٹ خالی نہ ہونے کا احساس ہوسکتا ہے۔

فضلے میں خون کا اخراج

اگر فضلے میں خون نظر آرہا ہے اور ایسا مسلسل ہو رہا ہے تو یہ آنتوں کے کینسر کی اہم علامت ثابت ہوسکتی ہے۔

2025 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ آنتوں کے کینسر کے 50 سال سے کم عمر مریضوں میں خون کا اخراج عام ترین علامت ہوتی ہے۔

فضلے کی عجیب رنگت یا ساخت میں تبدیلیاں

اگر فضلے کی رنگت بہت زیادہ گہری یا سیاہ ہو تو یہ بھی کسی مسئلے کی نشانی ہوسکتی ہے۔

ایسا جسم کے اندر جریان خون کے باعث ہوسکتا ہے جس کے دوران خون آنتوں میں جمع ہوکر فضلے کی رنگت کو تبدیل کر دیتا ہے۔

کئی بار ایسا معدے کے السر کی وجہ سے بھی ہوتا ہے مگر یہ آنتوں کے کینسر کی بھی ایک علامت ہے۔

اسی طرح اگر فضلے کی ساخت اچانک تبدیل ہو جائے تو یہ بھی اس موذی مرض کی نشانی ہوسکتی ہے مگر یہ بہت کم مریضوں میں دیکھنے میں آتی ہے۔

عمومی صحت میں تبدیلیاں

جسمانی وزن میں بغیر کسی وجہ کے کمی آنا، ہر وقت تھکاوٹ، کمزوری، کھانے کی اشتہا ختم ہونا، متلی یا قے وغیرہ بھی نظام ہاضمہ کے مسائل کا عندیہ دینے والی نشانیاں ہیں اور مسلسل ان کا سامنا ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

خاندان میں تاریخ

اگر خاندان میں کسی کو آنتوں کے کینسر کا سامنا ہوچکا ہے تو آپ بھی اس کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آنتوں کے کینسر کی تشخیص جلد ہو جائے تو اس کا علاج آسانی سے ممکن ہوتا ہے ۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: اماراتی حکومت کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا سب سے عجیب اسمارٹ فون جو آگ جلانے کا کام کرسکتا ہے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں: پی اے اے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کی پیشکش کیلئے گاڑی میں 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے ایران جیسے اتحادی کو نظر انداز کرکے اسرائیل پر سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا:سونیا گاندھی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
عطا تارڑ نے افغان طالبان کیخلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہو گیا تھا، پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اینڈرائیڈ فونز کے 4 فیچرز جن کو ڈس ایبل کرکے آپ بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول ہے، ایران کیخلاف فوجی آپریشن روکاجائے: چین
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
میرینز نےکراچی قونصلیٹ پردھاوا بولنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی، امریکی حکام
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آج بھی سڑکیں بند، مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کا رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف، قیمت اور فیچرز جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کے پاس کن ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ ہے؟ ٹرمپ نے بتادیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026