تصور کریں کہ آپ کسی کو شادی کی پیشکش کرنا چاہتے ہیں تو کیا گاڑی میں 900 میل کا سفر کرنا پسند کریں گے؟
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر چین میں ایک شخص نے کچھ ایسا ہی کیا۔
فروری میں یہ شخص چین بھر کے سفر پر نکلا اور گاڑی میں ایک سرخ رنگ کا بینر لگایا ہوا تھا جس میں دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورز کا راستہ دینے کے بارے میں لکھا تھا۔
بینر میں لکھا تھا کہ ‘لوگوں مجھے پہلے جانے دو، میں Guizhou جا رہا ہوں تاکہ اپنی محبت کو شادی کی پیشکش کرسکوں’۔
گاڑی کے مالک 26 سالہ ٹان کا تعلق وسطی چین کے صوبے جیانگشی سے ہے اور وہ جنوب مشرقی چین کے صوبے Fujian میں کاروبار چلاتے ہیں۔
ٹان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کی گرل فرینڈ نئے چینی سال کے آغاز پر اپنے آبائی صوبے Guizhou لوٹ گئی تھی۔
ان دونوں کی ملاقات کالج میں ہوئی تھی اور 4 برسوں سے وہ ایک دوسرے کے ساتھ تھے۔
ٹان نے بتایا کہ گاڑی میں بینر اس لیے لگایا تھا تاکہ نئے سال کے موقع پر سڑکوں میں ٹریفک جام سے بچ سکیں جبکہ اپنی خوشی دیگر ڈرائیورز سے شیئر کرسکیں۔
ٹان کے مطابق ان کی گرل فرینڈ کو علم نہیں تھا کہ وہ اسے سرپرائز دینے کے لیے آرہے ہیں۔
اس کے لیے ٹان نے جیانگشی سے 932 کلومیٹر تک گاڑی چلائی۔
ساڑھے 12 گھنٹے طویل سفر طے کرکے گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کی جو اس نے بخوشی قبول کرلی۔
ٹان نے بتایا کہ طویل ٹریفک جام کے دوران اس بینر نے ان کی بہت مدد کی اور ایک ڈرائیور نے مبارکباد بھی دی۔

























Leave a Reply