متعدد عناصر کسی بھی اینڈرائیڈ فون کی بیٹری لائف کا تعین کرتے ہیں۔
تیز پراسیسر، برائٹ یا روشن اسکرین، پتلی باڈی، بیک گراؤنڈ سافٹ وئیر، تیز ترین انٹرنیٹ کنکشنز وغیرہ سب بیٹری لائف پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
ہر فون کی بیٹری لائف مختلف ہوتی ہے جس کا انحصار بیٹری کے حجم پر ہوتا ہے۔
مگر پھر بھی اینڈرائیڈ فونز میں کچھ فیچرز ایسے ہوتے ہیں جن کو ڈس ایبل کرکے آپ فون کی بیٹری لائف کو کسی حد تک بڑھا سکتے ہیں۔
اسکرین برائٹنس کو 100 فیصد پر استعمال کرنے سے گریز کریں
اسمارت فونز کی اسکرین بڑی اور روشن ہوتی ہے اور ڈسپلے ہی سب سے زیادہ تیزی سے بیٹری لائف کو کم کرتا ہے۔
مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ آپ ڈسپلے سیٹنگز میں جاکر اسکرین کی برائٹنس کم کرسکتے ہیں تاکہ بیٹری لائف میں اضافہ ہو۔
اسی طرح آٹو برائٹنس فیچر کو ڈس ایبل کرنا بہتر ہوتا ہے کیونکہ اکثر یہ فیچر اسکرین برائٹنس ضرورت سے زیادہ بڑھا دیتا ہے۔
لاک اسکرین کو منیج کریں
اینڈرائیڈ فونز میں اکثر آل ویز آن ڈسپلے فیچر موجود ہوتا ہے اور اسے بیشتر صارفین بنیادی تفصیلات جیسے ٹائم اینڈ ڈیٹ کو ہر وقت اسکرین پر دیکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
یہ فیچر مسلسل استعمال کرنے سے بھی بیٹری لائف میں کمی آتی ہے مگر آپ اسے سیٹنگز میں جاکر ڈس ایبل کرسکتے ہیں۔
اسکرین ٹائم آؤٹ کا درست تعین نہ کرنا
فون کی اسکرین جتنی زیادہ دیر تک روشن رہے گی، بیٹری اتنی زیادہ خرچ ہوگی۔
آپ اس کے لیے اسکرین ٹائم آؤٹ فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں۔
اس فیچر میں اکثر اینڈرائیڈ فونز میں 15 سیکنڈز سے 10 یا اس سے زائد منٹس کے آپشنز موجود ہوتے ہیں، جس کے بعد اسکرین تاریک ہو جاتی ہے۔
اس طرح بیٹری لائف کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
بیک گراؤنڈ ایپ اپ ڈیٹس کو ٹرن آف کر دیں
ایپس مسلسل بیک گراؤنڈ میں کام کرتی رہتی ہیں چاہے آپ انہیں استعمال کر رہے ہوں یا نہ کر رہے ہوں۔
اس سے وقت کے ساتھ بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے تو یہ بہتر ہے کہ آپ ان ایپس کا تعین کریں جو بیٹری لائف کو زیادہ چوستی ہیں۔
اس کے لیے بیٹری سیٹنگز میں بیٹری یوز ایج کی مدد لی جاسکتی ہے۔
آپ unused ایپس کو سلیپ موڈ میں ڈال سکتے ہیں تاکہ وہ بیک گراؤنڈ اپ ڈیٹ نہ ہوں۔

























Leave a Reply